شہر میں پانی سپلائی ایک دن تاخیر سے، آج نلوں میں پانی فراہم نہیں کیا جائے گا ۔عوام نوٹ کریں : میونسپل کارپوریشن ‏


مالیگاؤں '4 جون / تیز ہواؤں اور بارش کے سبب شہر سمیت تعلقہ بھر میں بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے، بیشتر جگہوں پر الیکٹرک پول، درخت گرجانے سے کچھ علاقوں میں بجلی سپلائی رات بھر یا کچھ دیر کے لئے مسدود رہی ہے ۔ تیز ہواؤں کا اثر گرنا ڈیم کے دہیوڑ سب اسٹیشن پر بھی نظر آیا یہاں بھی سپلائی ٹھپ رہی ہے اور گرنا پمپنگ اسٹیشن پر در آئی تکنیکی خرابی کی وجہ سے آج بروز جمعرات 04/06/2020 جون کو فراہم کیا جانے والا پانی سپلائی نہیں کہا جاسکتا ہے ۔ پانی کی فراہمی کا نظام تیز ہواؤں اور بارش کے سبب درہم برہم ہوگیا ہے جو کہ کل 05/06/2020 بروز جمعہ کو معمول کے مطابق  نلوں میں پانی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔  برائے مہربانی نوٹ کریں اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں۔اسطرح اپیل مالیگاؤں کارپوریشن نے جاری کی ہے۔ اب جمعرات کو آنے والا پانی جمعہ کو آئے گا اور جمعہ کو جہاں پانی سپلائی ہونے والا تھا ان علاقوں میں پانی سنیچر ہو سپلائی کیا جائے گا ۔

गिरणा पंपिंग  स्टेशन येथे तांत्रिक बिघाड निर्माण झालेमुळे आज   दिनांक ०४/०६/२०२० रोजी होणारा नियोजित पाणी-पुरवठा विस्कळीत झालेमुळे सदरचा पाणीपुरवठा उद्या दिनांक ०५/०६/२०२० रोजी नेहमीच्या वेळेवर करण्यात येणार आहे. कृपया सर्वानी नोंद घेऊन मालेगाव महानगरपालिकेस सहकार्य करावे ही विनंती.

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی