مالیگاؤں کے اطراف میں دیہاتوں میں دھندہ کاروبار کرنے کی رعایت اور اجازت دی جائے


مالیگاؤں :9 جون (نامہ نگار) مہاراشٹر سرکار کے "مشن بگن اگین" کا آغاز ریاست بھر میں یکم جون سے جاری ہو گیا ہے اور حکومت نے رفتہ رفتہ کاروبار جاری کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی اس قانون کی پاسداری کی جارہی ہے اور عوام اپنے کاروبار کو سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں اس ضمن میں مالیگاؤں تعلقہ اور اطراف کے دیہاتوں سمیت ناسک ضلع میں چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والے افراد کو دھندہ کرنے کی اجازت دی جائے اور انکے ساتھ انصاف کیا جائے اسطرح کا مطالبہ ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے ،ایڈیشنل کلکٹر نکم ،ایڈیشنل ایس پی سندیپ گھوگھگے ،پرانت آفیسر شرما کو مالیگاوں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ مالیگاوں شہر سے بڑی تعداد میں  پھل فروٹ فروخت کرنے،بچوں اور بڑوں کے ریڈی میڈ کپڑا فروخت کرنے کے علاوہ بھنگار لینے دینے کا کاروبار کرنے والے اور ساڑی، چادر فروخت کرنے والوں کی کافی تعداد چاندوڑ، سٹانہ، منماڑ ،ناندگاؤں ،دابھاڑی ،وڈنیر ،جھوڑگا،چندنپوری وغیرہ سمیت ناسک ضلع بھر کے دیہاتوں میں جایا کرتے ہیں اور آج لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں معاشی پریشانی برداشت کرنا پڑ رہی ہے اس لئے سرکار حکام مالیگاؤں کے چھوٹے موٹے تاجر، میکانک اور دھندہ کاروبار کرنے والوں کو اجازت دیں اور ان کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے انکی دیکھ بھال بھی کی جائے ۔آصف شیخ نے کہا کہ مذکورہ تمام تعلقہ کےایس پی، ڈی واے ایس پی ،پولس انسپکٹر، پولس پاٹل وغیرہ کو ذمہ داری دی جائے کہ وہ سب کا خیال رکھیں اور دھندہ کاروبار کرنے والوں کو کوئی پریشانی نہ ہو ایسی اجازت دی جائے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی