مملکت سعودیہ عربیہ میں کرونا وائرس پروٹوکول کی خلاف ورزی پر 71 مساجد سیل

دبئی ۔ العربیہ 9 جون / سعودی عرب کی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے وزارت صحت کے وضع کردہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کرنے والی 71 مساجد کو سیل کردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹرعبد اللطیف آل الشیخ نے اس بات کی تصدیق کی کہ نمازیوں کی صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا نہ ہونے کے نتیجے میں ستر سے زائد مساجد سے وائرس پھیلا۔ ان مساجد کو بند کردیا گیا ہے۔

انہوں نے "ٹویٹر" پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ کرونا_وائرس پروٹوکول اور صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کے عزم کی کمی کے نتیجے میں کچھ مساجد میں کرونا وائرس پھیلا جس کی وجہ سے مملکت کے مختلف علاقوں میں 71 مساجد کو بند کردیا گیا ہے۔

کل پیر کو سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ مملکت میں کرونا وائرس کے مزید 3،369 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 34 نئی اموات ہوئی ہیں۔ سعودی عرب میں 1632 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی