ممبئی 17 جولائی / ریاست مہاراشٹر حکومت نے کوروناوائرس بحران کے چلتے مسلمانوں کے دوسرے بڑے تہوار عید الضحٰی پر اپنی گائیڈ لائن جاری کردی ہے ۔حکومت نے کورونا بحران پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔مہاراشٹر حکومت کے چیف سکریٹری برائے وزارت داخلہ امیتابھ گپتا کے جاری کردہ سرکولر میں درج تفصیلات کے مطابق کووڈ ۔19 کی وجہ سے پیدا ہوئی صورتحال پر غور کرتے ہوئے مہاراشٹر سرکار نے امسال بقرعید کو ایک سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے تناظر میں سرکار نے رہنما خطوط جاری کئے ہیں ۔ جس کے مطابق مندرجہ ذیل ہدایات دی گئی ہیں۔ 1۔ کوڈ ۔19 کی وجہ سے متعدی صورتحال کی وجہ سے ریاست میں تمام مذہبی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔ اسی مناسبت سے بقرعید کی نماز مساجد یا عیدگاہوں یا عوامی مقامات پر ادا نہیں کی جاسکتی، تمام شہری اپنے گھروں پر ہی نماز ادا کریں ۔ 2 حکومت نے فی الحال مویشیوں کی مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اگر شہری جانور خریدنا چاہتے ہیں تو انہیں آن لائن یا ٹیلیفون کے ذریعہ اپنی پسند کے مطابق جانوروں کو خریدنا ہوگا ۔ 3۔ شہریوں کو سادگی سے قربانی ادا کرنا چاہیے ۔ 4 کنٹینمنٹ زون میں تمام پابندیاں عائد رہیں گی۔ بقرعید عید کے موقع پر کسی طرح کی نرمی نہیں کی جائے گی۔ 5 بقرعید کے موقع پر شہریوں کو کسی بھی عوامی جگہ پر ہجوم یا ایک جگہ جمع نہیں ہونا چاہئے۔ 6۔ کوویڈ ۔19 کے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سرکاری ریلیف ، بحالی ، صحت ، ماحولیات ، میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ متعلقہ میونسپل کارپوریشن ، پولیس ، لوکل ایڈمنسٹریشن کے مقرر کردہ قواعد پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ نیز ، اگر اس سرکلر کے بعد اور اس تہوار کے اصل آغاز کے درمیان کوئی مزید ہدایات جاری کی جاتی ہیں تو ، اسکی بھی تعمیل کی جانی چاہئے۔ اسطرح کا تفصیلی سرکولر مہاراشٹر حکومت نے آج 17 جولائی کو جاری کیا ہے ۔
عیدالاضحٰی پر مہاراشٹر حکومت کی گائیڈ لائن جاری، نماز گھروں میں ادا کرنے اور قربانی پر بھیڑ بھاڑ سے پرہیز کرنے کی صلاح
Shahzad Akhtar (Editor, Maidan e Sahafat)
0
ایک تبصرہ شائع کریں