کرونا_وائرس سے متاثر پائے جانے کے تقریباً ایک ہفتے بعد بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیا کو یہاں ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، ایشوریہ رائے (46) اور ارادھیا (8) اتوار کو کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت پائی گئی
ممبئی 17 جولائی (ایجنسی) کرونا_وائرس سے متاثر پائے جانے کے تقریباً ایک ہفتے بعد بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیا کو یہاں ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ایشوریہ رائے (46) اور ارادھیا (8) اتوار کو کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی تھیں۔ اس سے ایک دن پہلے ایشوریہ رائے کے سسر اور ابھیشیک بچن کے والد امیتابھ بچن اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن کووڈ-19 سے متاثر پائے گئے تھے۔ اتوار سے ماں بیٹی گھر میں ہی ہوم کوارنٹائن تھیں۔
اسپتال کے ذرائع نے کہا، ’ایشوریہ رائے اور ارادھیا کو آج ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ ٹھیک ہیں’۔ ایک دیگر ذرائع نے کہا، ‘ایشوریہ رائے کو طبی نگرانی کی ضرورت تھی’۔ امیتابھ بچن (77) اور ابھیشیک بچن (44) بھی ناناوتی اسپتال کے علیحدہ وارڈ میں ہیں۔ انفیکشن کا پتہ چلنے کے بعد سے امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اپنی طبیعت سے متعلق اطلاع دے چکے ہیں۔
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی پوری فیملی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ اتوار کو امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کےبعد خود اداکار ابھیشیک بچن نے کہا تھا کہ ان کی اہلیہ اور اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیا کی کووڈ-19 جانچ رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد وہ دونوں گھر پر ہی ہوم کوارنٹائن رہیں گی۔ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کی کووڈ-19 جانچ رپورٹ پازیٹیو آنے کے ایک دن بعد ان کی فیملی کے دو اور اراکین بہو ایشوریہ رائے بچن اور پوتی ارادھیا کے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔
ایک تبصرہ شائع کریں