مالیگاؤں :8 ستمبر (پریس ریلیز) مہاراشٹر اسمبلی کا خصوصی اجلاس 7 اور 8 ستمبر بروز پیر اور منگل کو جاری رہا ۔اس درمیان شہر کی عوام نے اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھا کہ شہریان مالیگاؤں کے دکھ درد کو بیان کر انصاف کے لئے لڑنے والا آج اسمبلی میں مالیگاؤں کی جانب سے کوئی نظر نہیں آیا، مالیگاؤں کے مسلمانوں کی نمائندگی اور مسلمانوں کے لئے آواز بلند کرنے کے نام پر شہر کو گمراہ کر اسمبلی میں کامیابی حاصل کرنے والا مقامی ایم ایل اے پھر ایک مرتبہ ناکام نظر آیا ۔آج بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ آج سے 14 سال قبل مالیگاؤں حمیدیہ مسجد بڑا قبرستان اور مشاورت چوک میں شب برات کے مقدس موقع پر عین نماز جمعہ کے وقت بم دھماکے ہوئے اور ان دھماکوں میں معصوم بچوں سمیت مرد و خواتین شہید ہوگئے اور بے شمار زخمی ہوئے اور اس پر طرہ یہ کہ پولس نے بے قصور مسلم نوجوانوں کو ہی مورد الزام ٹھہرایا لیکن اللہ کے فضل و کرم سے یہ مسلم نوجوان اس مقدمہ سے ضمانت پر رہا ہیں مقدمہ سے مکمل خلاصی کے لئے کوششیں جاری ہیں اور ہم نے اس سلسلے میں مسلمانوں کی نمائندگی اسمبلی میں رہتے ہوئے کی ہے لیکن مالیگاؤں سے گمراہ کن سیاست کرنے والے مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے نے اپنی کامیابی کے بعد سے اب تک کوئی کام کیا ہی نہیں ۔اسطرح کا اظہار سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے کیا اور کہا کہ آج شب برات بم دھماکہ کی 14 ویں برسی کے موقع پر مالیگاؤں کے ایم ایل اے نے مہاراشٹر اسمبلی میں کوئی آواز بلند نہیں کی ہے ۔مفت اسماعیل کو شب برات بم دھماکہ اور شہری مسائل پر اسمبلی آواز اٹھانے کے لئے منتخب کیا گیا ہے لیکن وہ ناکام ہورہے ہیں ۔اسی طرح مسلمانوں کے لئے تعلیم اور سرکاری نوکریوں میں پانچ فیصد ریزرویشن جو ہمارے مطالبہ پر منظور ہوا تھا اسے بھارتیہ جنتا پارٹی نے ختم کردیا تو ہم نے اسمبلی کے اندر اور ایوان کی سیڑھیوں پر ببانگ دہل آواز بلند کی لیکن آج مفتی اسماعیل نے اس مدعے پر کوئی نمائندگی نہیں کی۔شہریان کو بے یار و مددگار چھوڑ کر مفتی اسماعیل اپنے ذاتی مفادات کے لئے ممبئی میں خیمہ زن ہیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ مفتی اسماعیل نے پرائیویٹ بجلی کمپنی کے خلاف بھی کوئی آواز بلند نہیں کی ہے شہریان اضافی بلوں کے بوجھ سے پریشان ہیں، بجلی بلوں میں کمی یا بجلی بل کی معافی کا مطالبہ بھی مفتی اسماعیل اسمبلی میں نہیں کیا ۔اسکے علاوہ مالیگاؤں کے تعمیری و فلاحی کاموں کا کوئی مطالبہ ایوان اسمبلی میں پیش نہیں کیا ۔نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کو مفت درسی کتب کی فراہمی بھی نہیں کروایا اور نہ ہی مفتی موصوف نے شہر کے دسویں و بارہویں ٹاپر کا استقبال کر انکی حوصلہ افزائی کی ۔شیخ آصف نے کہا کہ سابقہ ایم ایل اے شپ میں مفتی اسماعیل پر ڈنڈی مار آمدار کا بدنما داغ بھی لگا ہے اور یہ داغ انکی شخصیت پر ہی نہیں بلکہ شہریان مالیگاؤں پر بھی لگا ہوا ہے آج شہر نے مفتی اسماعیل کو دوبارہ ایم ایل بنایا ہے تو انکا فرض ہے کہ وہ اپنے شہر پر لگے بدنما داغ کو صاف کریں اور شہریان کی توقعات پر کھرا اتر کر عوامی و تعمیراتی کاموں کو انجام دیں، صرف لفاظی اور گمراہ کن تقاریر سے شہر ترقی نہیں کرسکتا ۔
شب برات بم دھماکہ کی 14 ویں برسی، مقامی ایم ایل اے مفتی اسماعیل نے شہیدوں کے خون کو فراموش کردیااسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شہریان مالیگاؤں کا دکھ درد بیان کر انصاف کے لئے لڑنے والا آج کوئی نہیں :شیخ آصف مسلم ریزرویشن، بجلی بلوں کی معافی اور عوامی فلاحی و تعمیری کاموں کی ادائیگی میں شہری نمائندہ ناکام
Shahzad Akhtar (Editor, Maidan e Sahafat)
0
ایک تبصرہ شائع کریں