مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی اسمبلی ہال یا منترالیہ کی سیڑھیوں پر بھی نظر نہیں آرہے


مالیگاؤں، 8 ستمبر (خصوصی تبصرہ میدانِ صحافت ) مہاراشٹر اسمبلی کا دو روزہ خصوصی اجلاس جو ختم ہوچکا اور مسلم نمائندگی میں ابو عاصم اعظمی ممبئی (سماج وادی پارٹی) ، آمین پٹیل ممبئی کانگریس پارٹی) ،رئیس شیخ بھیونڈی(سماج وادی پارٹی) ، فاروق شاہ دھولیہ(مجلس اتحاد المسلمین) نے اپنی نمائندگی  کسی نہ کسی درجے میں درج کی عوامی مسائل کو حکومت کے سامنے احتجاجا درج کیا وہیں افسوس صد افسوس مالیگاؤں کے ایم ایل اے جیسا کہ مہاراشٹر حکومت کی حلف برداری کی تقریب ختم ہوچکی تھی اور اس کے بعد مالیگاؤں کے رکن اسمبلی دیر سے پہنچے تھے. اس وقت دو دنوں کا مہاراشٹر اسمبلی کا خصوصی بجٹ اجلاس جاری ہے اور اجلاس اب ختم ہونے کے قریب ہے اور مالیگاؤں شہر کے رکن اسمبلی صاحب اسمبلی ہال یا منترالیہ کی سیڑھیوں پر بھی نظر نہیں آئے جبکہ شہر مالیگاؤں کی عوام قائد و سالار مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی اسمبلی میں نمائندگی ہو اس کی ضرورت شدت سے محسوس کررہے ہیں کیونکہ مفتی اسماعیل قاسمی نے 2019 اسمبلی الیکشنی تشہیری مہم میں گزشتہ پانچ سال کی ناکام کارکردگی کی معافی تلافی کرکے شہر کی عوام سے دوبارہ ووٹ حاصل کی اور شہر کی عوام نے ایک مرتبہ پھر بھروسہ کرتے ہوئے موصوف کو دوبارہ ایم ایل اے منتخب کرکے اسمبلی میں نمائندگی کیلئے بھیجا لیکن ابتک کی کارکردگی سے شہریان کو یہ اب لگنے لگا کہ ہم نے کہی دوبارہ غلطی تو نہیں کردی واضح رہے کہ مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے اپنی پہلی پانچ سالا ایم ایل اے شپ میں ڈنڈی مار آمدار کا خطاب حاصل کیا ہے.

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی