مالیگاؤں، (پریس نوٹ) مورخہ 2 ستمبر 2020 بدھ کو بعد نماز عشاء اراکین کل جماعتی تنظیم کے ایک پر وقار تعارفی مجلس سے مخاطب تھے اپنی گفتگو کے دوران حافظ عنایت اللہ محمدی صاحب نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ جو لوگ ہم کو عقائد مسلک اور جماعتوں کی بنیاد پر لڑا کر کمزور کرنا چاہتے ہیں ان کو سمجھ لینا چاہٸے کہ ہم کلمہ کی بنیاد پر متحد ہیں اسی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر کفیل کی رہائی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اس مختصر تعارفی مجلس میں تمام ہی اراکین کیلٸے حافظ عنایت اللہ محمدی کی جانب سے پرتکلف ضیافت کا بہترین نظم تھا موصوف نے اراکین کا پرخوص استقبال کرتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا وباء اور مہاماری کے پانچ ماہ بعد اس طرح تمام جماعتوں کے نمائندہ شخصیات علماء کرام کو ایک جگہ جمع کرکے ضیافت کرنا ان کی قدر دانی کےساتھ سعادت بھی ہے
ابتدإ میں مولانا جمال ناصر ایوبی صاحب نے کل جماعتی تنظیم کے اراکین کا مختصر تعارف پیش کیا.
اس موقع پر مولانا عبدالحمید ازہری، مولانا فیروز اعظمی، مولاناشکیل احمد فیضی، مولانا عبدالقیوم قاسمی، ڈاکٹر سعید احمد فیضی، مولانا عبدالعظیم فلاحی، مولانا سراج احمد قاسمی، حاجی یوسف الیاس، اکبر سیٹھ اشرفی ،حافظ اشفاق محمدی، مولانا جمال عارف ندوی، نورالعین صابری، اطہر حسین اشرفی، آصف حسین بوہرہ، مولانا عبدالرحمن جمالی، یوسف سیٹھ نیشنل، حافظ عبدالرحمن، مولانا انوارالرحمن محمدی ،ڈاکٹراخلاق احمد، انصاری نصیر احمد صوفی، جمیل ٹیلر، قاری طفیل محمدی، صوفی انیس قادری، مولانا سفیان جمالی، مولانا محمد حسن ملی، مولانا شفیق فلاحی، رشید احمد فیضی، کے علاوہ دیگر عمائدین شہر موجود تھے.
ایک تبصرہ شائع کریں