مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی کانگریس کے آبزرور کا دورہ پہلے پارٹی میں شامل کیاجائے پھر صدارت دینے کے بارے میں سوچا جائے. (حاجی محمد یوسف سیٹھ نیشنل)


 مالیگاؤں ،5 ستمبر (پریس نوٹ) مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی وادی کانگریس پارٹی کی صدارت کا عہدہ خالی ہے. اور وہ عہدہ کسکو دیاجائے یہ احوال جاننے کے لئے مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس پارٹی نے آبزرور اویناش ادیک صاحب اور مہاراشٹر یوا صدر محبوب شیخ صاحب کومورخہ 4/9/2020 کو مالیگاؤں شہر میں بھیجا. مالیگاؤں شہر کے ریسٹ ہاؤس میں مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس نائب صدر مائناریٹی حاجی محمد یوسف کی قیادت میں مالیگاؤں شہرراشٹروادی کانگریس پارٹی کے ایک وفد نے انسے ملاقات کی اویناش ادھیک صاحب اور محبوب شیخ صاحب نے حاجی محمد یوسف سے شہر کےاحوال پوچھے حاجی محمد یوسف نیشنل نے کہاکہ جولوگ 2017 کے مالیگاؤں مہانگر پالیکا کے الیکشن میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سیمبول پر چن کر آئے تھے وہ 20 راشٹروادی کانگریس پارٹی کے کارپوریٹر اسمبلی الیکشن 2019 کے وقت راشٹروادی کو چھوڑ کر مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کیساتھ ایم آئی ایم کے اسٹیج پر جاکر ایم آئی ایم میں شامل ہوئے تھے. توکیا اس وقت انکو یہ یاد نہیں آیاتھا کہ شردپوار صاحب، اجیت دادا پوار صاحب ،بھجبل صاحب اور جینت پاٹل صاحب ہمارے لیڈر ہیں؟ کیاانہیں اسوقت یاد نہیں آیاتھا کہ ہم راشٹروادی کانگریس پارٹی کے کارپوریٹر ہیں؟ اور آج تک ایم آئی ایم کے پلیٹ فارم سے یہ لوگ کام کررہے ہیں. آج تک انکی آفسوں پر مقامی و بیرونی ایم آئی ایم کےلیڈروں کے بینر لگے ہوئے ہیں. اور یہ بولتے ہیں کہ ہم راشٹروادی کانگریس پارٹی کے کارپوریٹر ہیں. پہلے یہ اپنی آفسوں سے ایم آئی ایم کے بینر اتارے اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے بینر لگائے جس پر شردپوار صاحب وپارٹی کے اعلیٰ لیڈران وپارٹی کے مقامی عہدیداران کے فوٹو ہوں. حاجی محمد یوسف نے اویناش صاحب اور محبوب صاحب سے کہاکہ ایک کارپوریٹر کا کہنا ہیکہ میرے ساتھ راشٹروادی کانگریس کے 12 کارپوریٹر ہیں اور ایک کارپوریٹر کا کہناہیکہ میرے ساتھ 8 کارپوریٹر ہیں تو تیسرے صدارت کے خواہش مند کا کہناہیکہ میرے ساتھ ایک کارپوریٹر ہے. اگر یہ پارٹی میں واپس آناچاہتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے  آپ شردپوار صاحب سے اجیت دادا صاحب سے جینت پاٹل صاحب سے بھجبل صاحب سے بات کیجیے ہم بھی بات کرینگے کہ ہم مالیگاؤں شہر میں ہم راشٹروادی کانگریس پارٹی کا اسٹیج لگاتے اور ان 21 کارپوریٹروں کو اور انکی حمایت کرنیوالوں کوراشٹروادی کانگریس پارٹی میں شامل کرکے انکا پھول کرینگے اور ان راشٹروادی کانگریس پارٹی کے کارپوریٹروں نے ناسک ڈیوثنل کمشنر کی آفس میں افیڈیویٹ لکھکر دینا کہ ہم راشٹروادی کانگریس پارٹی کی وہیپ کو مانیں گے. اس سے یہ ثابت ہوجائیگا کہ یہ شردپوار صاحب و پارٹی کے اعلیٰ لیڈران کو اپنا لیڈر مانتے ہیں. اگر یہ 21 کارپوریٹر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے اسٹیج سے راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شامل ہوجائینگے تو اکیلے مفتی اسماعیل صاحب ہی بچتے ہیں ایم آئی ایم میں ہم ان سے بھی کہیں گے آپ بھی آجاؤ راشٹروادی کانگریس پارٹی میں ہم نے پہلے بھی آپکے لئے قربانی دی ہے  آپ لے لومالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدارت کے عہدے کو ہم اب بھی آپکے لئےصدارت کے عہدے کی قربانی دےدینگے. حاجی محمد یوسف نے مزید کہاکہ پارٹی جو بھی فیصلہ کریگی  وہ ہمیں منظور ہوگا ہم شردپوار صاحب کے ورکر تھے ورکر ہیں اور آگے بھی ہم شردپوار صاحب اور پارٹی کیساتھ رہینگے. اس طرح کااظہار خیال حاجی محمد یوسف نیشنل نے آبزرور اویناش ادیک صاحب و محبوب شیخ صاحب سے کیا. اس وفد میں شامل اخلاق بالے مقادم نے مالیگاؤں شہر میں یوسف حاجی کے کام کاج اور 2004 سے2020 تک پارٹی میں حاجی محمد یوسف کی کارکردگی کوپیش کیا. ڈاکٹر انیس صاحب نے کہاکہ پارٹی دل بدلنے اور اپنے مفاد کے لئے پارٹی میں شامل ہونیوالوں کو نہ دیکھیں بلکہ پارٹی کے وفادار کون ہیں یہ دیکھیں. مسعود ممتا نے حاجی محمد یوسف کی کرونا مہاماری خدمات کو پیش کیااس وفد میں اکبر حاجی، ،عبدالماجد کتاب والا،شریف پلاسٹک والے، امتیاز گاندھی، شعبان سیٹھ، رفیق حاجی، مستان شیخ، رئیس سہارا، روف مینارہ وکافی تعداد میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے عہدیداران و ورکرس حاضر تھے.

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی