شیوسینا کے امیدوار راجا رام جادھو اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین منتخب، صبیحہ بفاتی کو پانچ اور راجا رام جادھو کو دس ووٹ ملے
مالیگاؤں :27 اکتوبر/مالیگاؤں کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین کا چناؤ مرحلہ آج مکمل کیا گیا ۔متحدہ محاذ کی امیدوار انصاری صبیحہ مزمل بفاتی کو پانچ ملے۔صبیحہ مزمل کو ووٹ دینے والے کارپوریٹرس میں شیخ زاہد شیخ ذاکر، تنیور ذوالفقار، محمد مستقیم محمد مصطفیٰ، خالد پرویز ،صبیحہ مزمل بفاتی شامل ہیں ۔اسی طرح شیو سینا کے امیدوار راجا رام جادھو کو دس ووٹ ملے جن میں جادھو راجا رام بابو راؤ،نند کمار ساونت ،کویتا بچھاؤ ،آشا آہیر ،زیب النساء نورواللہ، شبانہ شیخ سلیم، نعیم پٹیل، محمد سلطان ہارون، اوسا بائی سابرے، چھایا شندے شامل ہیں ۔آج صبح ساڑھے گیارہ بجے کارپوریشن کے جنرل بورڈ میٹنگ ہال میں ریٹرننگ آفیسر ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین چناؤ کا آغاز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا سب سے پہلے صبیحہ بفاتی کے لئے ووٹنگ مرحلہ مکمل ہوا پھر راجا رام جادھو کے لئے ووٹنگ مرحلہ مکمل کیا گیا ۔ووٹوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ضلع کلکٹر نے راجا رام جادھو کو دس ووٹ ملنے پر اسٹینڈنگ چیئرمین کا اعلان کیا اور مبارکباد پیش کی ۔
ایک تبصرہ شائع کریں