مالیگاؤں میونسپل کمشنر کی لاپرواہی سے شہر میں تعمیر و ترقی میں رکاوٹ، تبادلہ کرنے کی کارروائی جاری ہارون انصاری ہاسپٹل کا افتتاح جلد، علی اکبر اور واڈیا میں نئی بلڈنگ و مشنری کی تنصیبایم ایل اے کی دروغ گوئی پر حیرت و تعجب، آگرہ روڈ کی گٹریں سمیت دیگر تعمیری کام کارپوریشن کے ہیڈ سے جاری، مفتی موصوف اپنی اصلاح کریں: شیخ رشیدہم نے کارپوریشن الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے ، عوام اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے کارپوریشن کا تعاون کریں


مالیگاؤں میونسپل کمشنر کی لاپرواہی سے شہر میں تعمیر و ترقی میں رکاوٹ، تبادلہ کرنے کی کارروائی جاری

ہارون انصاری ہاسپٹل کا افتتاح جلد، علی اکبر اور واڈیا میں نئی بلڈنگ و مشنری کی تنصیب

ایم ایل اے کی دروغ گوئی پر حیرت و تعجب، آگرہ روڈ کی گٹریں سمیت دیگر تعمیری کام کارپوریشن کے ہیڈ سے جاری، مفتی موصوف اپنی اصلاح کریں: شیخ رشید

ہم نے کارپوریشن الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے ، عوام اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے  کارپوریشن کا تعاون کریں


مالیگاؤں 27 اکتوبر : میونسپل کمشنر ترمبک دیپک کاسار جب سے مالیگاؤں میں اپوائنٹ ہوئے ہے تب سے مالیگاؤں کارپوریشن کے ذریعہ ہر کام میں رخنہ اندازی ہورہی ہے، شہر کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں کمشنر، کسی فائل پر منظوری کی دستخط نہ کر الٹا شہر سے غائب ہوجاتے ہیں انہیں مالیگاؤں کی کوئی فکر نہیں ہے جنرل بورڈ سے غائب ہیں انکی وجہ سے شہر کی تعمیر میں رخنہ اندازی پیدا ہورہی ہے کمشنر کی لاپرواہی کی وجہ سے ترقی میں رکاوٹ ہورہی ہے اسطرح کے جملوں کا اظہار آج میئر طاہرہ شیخ رشید نے اردو مراٹھی صحافیوں کی طلبیدہ پریس کانفرنس سے کیا ۔موصوفہ نے کہا کہ آئندہ دس دنوں میں ہم مہاراشٹر سرکار کے چیف سیکرٹری اور نگر وکاس منتری سے ملاقات کرتے ہوئے میونسپل کمشنر کی شکایت کریں گے اور نئے کمشنر کا مطالبہ کریں گے۔اس پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے کارپوریشن کمشنر کے خلاف عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا اور ہم اس اعلان پر قائم ہیں عدم اعتماد کے لئے 52 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے ہمارے پاس 53 ووٹ ہوچکی ہیں لیکن ہمارے شہر کے وزیر دادا بھسے نے ہمیں کہا کہ وہ خود ٹرانسفر ہورہے ہیں اس لئے ہم انتظار کررہے ہیں ورنہ ہم خود عدم اعتماد منظور کریں گے یا ہماری سرکار سے اسکا ٹرسنفر منظور کروائیں گے ۔اس پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز 24 اکتوبر کو موجودہ ایم ایل اے کی ناکامی پر 365 غبارے کانگریس ورکرس کی جانب سے ہوا میں لہرائے گئے۔کیونکہ شہر میں ایم ایل اے کی طرف سے کچھ بھی تعمیری کام نہیں ہوا ہے ۔شیخ رشید نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعجب اور بے شرمی کی انتہا ہے کہ انہوں نے اپنی ناکامی پر بھی کیک کاٹا اور کہا کہ عوام میری کارکردگی سے مطمئین ہیں اتنا زیادہ بے شرم آدمی میں نے نہیں دیکھا۔اس سے قبل بھی شہر بھر میں پیچ ورک کا کام جاری ہوا تو مفتی اسماعیل نے بولا کہ میں نے لیٹر دیا تھا جبکہ یہاں کام کارپوریشن کی جانب سے ہر سال ہوتا ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ آگرہ روڈ کے دونوں جانب چار کروڑ روپیہ تخمینہ سے تعمیر ہونے والی گٹر کارپوریشن کے ہیڈ سے بن رہی ہے ۔اس میں انصار پترا سے لیکر آواڑی نالہ تک دونوں جانب کی آر سی سی گٹر بنے گی ۔شیخ رشید نے کہا کہ آج ہم عوام کو بتا کر کام کررہے ہیں کل یہی جھوٹا ایم ایل اے پھر جھوٹ بول کر شہر کو دھوکہ دیگا اور بولے گا کہ میرا کام ہے اس لئے عوام اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھیں، پڑھیں اور سمجھیں کون جھوٹا ہے اور کون کام کرنے والا ۔انہوں نے کہا کہ آگرہ روڈ سخاوت ہوٹل سے درے گاؤں تک آر سی سی سمینٹ روڈ بھی بنانے کا فیصلہ ہم مہا سبھا میں کررہے ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ جب ایم ایل اے بولتا ہے کہ میرا کام روڈ گٹر بنانا نہیں تو پھر کیوں جھوٹ بولا جارہا ہے؟ کیا شہر کو بے وقوف سمجھ رہے ہیں ۔ماضی میں ایم ایل اے تھا پھر شیخ آصف ایم ایل اے ہوا ہم سب نے فنڈ لایا اور شہر میں روڈ گٹر بھی بنوایا ۔آج مفتی اسماعیل کو اپنا خود کا کچھ نیاپلان داخل کرنا اور اسکی منظوری لاکر کام کرنا چاہیے، کانگریس کے کاموں پر روٹی سینکنا اور جھوٹ بولنا بند کر دینا چاہیے ۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم عوام کو سہولیات دینے کے پابند ہیں آج عوام کو بھی آگے آنا ہوگا، جذبات میں آکر غلط فیصلہ لینے سے شہر کا نقصان ہورہا ہے ۔سب ذمہ داری کارپوریشن کی ہی نہیں عوام کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں ہمیں مل جل کر کام کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کل ایک نعرہ لگا کہ مفتی صاحب تم کچھ مت کرو ہم تمھارے ساتھ ہیں جوکہ انتہائی افسوس کی بات ہے جب عوام ایسے نعرے لگا رہی ہے تو پھر تعمیر و ترقی کا کسی کو مت بولو، کارپوریشن کو بھی ایسے ہی لاپرواہ چھوڑ دیں یہ اچھی بات نہیں ہے ۔شیخ رشید نے بتایا کہ کارپوریشن کو گھر و نل پٹی 35 کروڑ سے 42 کروڑ تک آمدنی ہوتی ہیں اب ہم املاک ٹیکس کا سروے کرنے کیلئے ایجنسی کو نامزد کررہے ہیں عوام کو تعاون کرنا چاہیے تاکہ کارپوریشن کی آمدنی ہو اور شہر میں تعمیر و ترقی ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول سے متصل نالہ کو بھی آر سی سی طور بنایا جائے گا اسکا بھی ہیڈ منظور ہوگیا ہے ۔اسی طرح شیو روڈ سیمنٹ روڈ بنے گی اور  پیراڈائز اسکول بس اسٹینڈ کے پاس سے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مجسمہ تک ہاٹ مکس روڈ کا کام بھی جلد شروع ہوگا ۔وہیں ہارون انصاری ہاسپٹل سے طبی خدمات جاری کرنے کے لئے جلد افتتاح کیا جائے گا تاکہ عوام کو بروقت سہولت ملے ۔ہارون انصاری ہاسپٹل میں اسٹاف کی تقرری کا مطالبہ بھی سرکار سے کردیا گیا ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ واڈیا دواخانہ کو توڑ کر نئی بلڈنگ تعمیر کی جائے گی اور علی اکبر ہاسپٹل میں ایک فلور کا اضافہ اور خالی جگہ پر نئی بلڈنگ بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔اسی طرح ان ہاسپٹل میں طبی خدمات اور سہولیات فراہم کروانے کی کوشش تیز ہوگئی ہے عوام کو فائدہ پہنچے گا وہیں دیانہ رمضان پورہ میں چار کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز سے سرکاری ہاسپٹل کی تعمیر شروع کی جائے گی اسکی منظوری بھی سرکار نے دے دی ہے ۔شیخ رشید نے عوام سے اپیل کی کہ وہ موجودہ ایم ایل اے کو پہچانیں جو صرف جھوٹ بول کر عوام کو گمراہوں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو آدمی مہینوں شہر سے غائب رہتا ہو وہ کیا شہر کی ترقی کریگا ۔؟ ایم ایل اے کہتا ہے کہ میری کارکردگی سے عوام مطمئین ہیں ۔جوکہ افسوس ناک ہے ۔اب عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کا مستقبل بنانے کی فکر کریں جو پارٹی کا لیڈر ٹکٹ دینے کے نام پر پیسہ لیتا ہو ۔اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبران سے پیسہ لیتا ہو ایسا لیڈر شہر کی قیادت کے لائق نہیں ہے عوام کو پرکھنا چاہیے ۔شیخ رشید نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کارپوریشن الیکشن کو دیڑھ سال کا عرصہ باقی ہے آج سے ہم نے الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کام کرنے والوں کو موقع دیں ۔شہر کی تعمیر و ترقی میں کانگریس کا ساتھ دیکر عوام کو فل میجاریٹی دینا چاہیے۔انہوں نے مفتی اسماعیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھی دس سالہ دور گزرا ہے اور ہم نے سالانہ جشن نئے کاموں کا افتتاح کرکے منایا ہے ۔انہیں اب جھوٹ کا سہارا لیکر اپنا وجود بچانا پڑ رہا ہے جوکہ بہت خراب بات ہے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی