مالیگاؤں میں پرائیویٹ بجلی کمپنی کی من مانی اور اجارہ داری کے خلاف سابق رکن اسمبلی شیخ آصف کی وزیر توانائی نتن راؤت سے ملاقات و شکایتی مکتوب پیش
مالیگاؤں :28 اکتوبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں پاور سپلائی لمیٹڈ 01/03/2020 سے مالیگاؤں پاور سپلائی لمیٹڈ (کولکتہ) اس کمپنی کو شہر میں بجلی کی پوری سپلائی سنبھالے تقریبا 7 ماہ ہوئے ہیں۔ شہریان و پاورلوم صنعت اور دیگر صنعت کار اس کمپنی کے کام سے مطمئن نہیں ہیں اور اس کمپنی کے خلاف بہت سی شکایات آرہی ہیں ۔شہریوں اور پاورلوم کاروبار کرنے والے بہت کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کمپنی بلا تعطل بجلی کی فراہمی فراہم کرے اور شہر میں بہت سارے مسائل حل کرے۔ جسے حل کرنے کے لئے کمپنی کو حکم صادر کیا جائے اسطرح کا ایک شکایتی مکتوب آصف شیخ رشید نے وزیر توانائی نتن راؤت سے ممبئی منترالیہ میں ملاقات کرتے ہوئے پیش کیا ہے ۔شیخ آصف نے مطالبہ کیا کہ 1) مالیگاؤں پاور سپلائی لمیٹڈ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا دفتر مالیگاؤں شہر میں شروع کیا جانا چاہئے۔ 2) ناقص بلوں کے فیصلے کے لئے الگ محکمہ کھولنا چاہئے۔ 3) شہر میں بجلی کے نظام کی درستی صرف جمعہ کو نماز کے اوقات چھوڑ کر کی جانی چاہئے۔ 4) جب تک شہر میں تمام کیبل لائنز اور ڈی پی کے کاموں کی درستی و مرمت نہیں ہوجاتی ،تب تک شہریوں اور بجلی صارفین اور دیگر کاروبار کرنے والوں کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی پر مجبور نہیں کیا جانا چاہئے۔ 5) شہریوں اور پاور لوم بنکروں کو ان کی ضروریات کے مطابق نئے کنکشن دیئے جائیں۔ 6) شہر میں کام کرنے والے سب اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ ڈی ٹی سی کو بھی انڈرلوڈ کیا جائے۔ 7) پورے ملک میں کام کرنے والی نجی بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے حلقہ میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی ہے۔ لہذا مالیگاؤں شہر میں بھی لوڈشیڈنگ کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ 8) میٹر بغیر کسی وجہ کے تبدیل نہیں کیا جانا چاہئے۔ نیز اگر اسے تبدیل کرنا ضروری ہو تو ، گاہک کی خواہش کے مطابق کمپنی کا میٹر نصب کیا جانا چاہئے۔ 9) پورے شہر میں بجلی کا اوسطا بل لگایا جارہا ہے۔ اوسط ریڈنگ کے بارے میں شکایات کو مدنظر نہیں رکھا جاتا ہے۔ جس سے بجلی صارفین کو مالی نقصان ہو رہا ہے۔ پرائیویٹ بجلی کمپنی کی اجارہ داری کے خلاف بہت سی شکایات ہیں اور شہریوں کو بہت نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس لئے آپ ہماری شکایات کو سنجیدگی سے طرح نوٹ کریں اور ٹھیکہ دار کو شکایات کو دور کرنے کا پابند بنایا جائے ۔ بصورت دیگر مالیگاؤں کی عوام پرائیویٹ کمپنی کے خلاف جمہوری طریقے سے احتجاج کریں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں