مالیگاؤں میں قتل، غنڈہ گردی اور نشہ آور اشیاء کا کاروبار عروج پر، شیخ آصف کی مملکتی وزیر داخلہ سمبھو جی پاٹل سے ملاقاتقریش برادری کو بدنام کر کے گئوونش کا کاروبار کرنے والے جانور مافیا پر لگام لگایا جائے


مالیگاؤں میں قتل، غنڈہ گردی اور نشہ آور اشیاء کا کاروبار عروج پر، شیخ آصف کی مملکتی وزیر داخلہ سمبھو جی پاٹل سے ملاقات

قریش برادری کو بدنام کر کے گئوونش کا کاروبار کرنے والے جانور مافیا پر لگام لگایا جائے

مالیگاؤں :28 اکتوبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم اور قتل کی واردات نے شہر میں سنسنی پھیلا دی ہے ۔اتنا ہی نہیں نشہ آور اشیاء(کتا گولی، فینسیڈیل) کا کاروبار اور استعمال بڑے پیمانے پر شہر میں جاری ہے جس سے شہر میں غنڈہ گردی، لوٹ مار اور قتل و غرات گری اپنے شباب پر ہے اور پولس محکمہ کارروائی کرنے لیکن بجائے عام لوگوں کو پریشان کررہا ہے جسکے خلاف آج ممبئی میں وزیر داخلہ برائے مملکت سمبھو جی پاٹل سے شیخ آصف نے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلی گفتگو کی اور مالیگاؤں کی سنگین صورت حال پر وزیر کو آگاہ کیا ۔ شیخ آصف نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والے قریشی بھائیوں کے منہ سے نوالہ چھین کر کچھ جانور مافیا بڑے پیمانے پر گئو ونش جانوروں کی کالا بازار کررہے ہیں اور گوشت کو مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں جس سے قریش برادری کو بدنامی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے اور وہ دو وقت کی روزی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں اتنا ہی نہیں پولس ڈپارٹمنٹ چھوٹے چھوٹے قریشی بھائیوں کو پریشان کررہی ہیں انکے جانور گرفتار کررہی ہے جس کے سبب شہر میں پولس کے خلاف عام ناراضگی کا ماحول ہے ۔یہاں شیخ آصف کی باتوں کو بغور سننے کے بعد وزیر داخلہ برائے مملکت سمبھو جی پاٹل نے سخت ایکشن لینے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔اس ملاقات میں شیخ آصف کے ساتھ شکیل بیگ و دیگر حاضر تھے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی