مالیگاؤں شہر سے دو بنگلہ دیشی باشندے گرفتار، چھ مقامی افراد بھی جعلی کاغذات بنانے کے الزام میں گرفتار، ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی کی پریس نوٹ جاری
عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں گرفتار 7 افراد کو چار دن کی پولس تحویل، پوار واڑی پولس اسٹیشن کی حدود سے طاہر علی کی گرفتاری
مالیگاؤں، 7 نومبر / مالیگاؤں شہر میں ان دنوں بوگس آدھار اور پاسپورٹ بنانے کے معاملے میں پولس کی کارروائی تیزی سے جاری ہے اس ضمن میں ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے پریس نوٹ جاری کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ایس پی سچن پاٹل، ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھنڈوی کی دی گئی ہدایات کے مطابق ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ، مالیگاؤں اورڈی وائے ایس پی منگیش چوہان کی رہنمائی میں ، سب ڈویژنل پولیس آفیسر ، مالیگاؤں سٹی اور کیمپ سب ڈویژن نے آج بروز جمعہ کو قانونی کارروائی کرتے ہوئے عائشہ نگر پولس اسٹیشن کی حدود میں واقع ہزار کھولی اور مختلف مقامات سے دو بنگلہ دیشی افراد کو غیر قانونی طریقے سے رہنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ان میں عالم امین انصاری عمر 38 ساکن بنگلہ دیش، موجودہ پتہ 242 ہزار کھولی گلی نمبر 2 مالیگاؤں اور 01 مفرور ملزم ، 02 بنگلہ دیشی شہری اور دیگر 06 ملزم شامل ہیں ۔ان ملزمان کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 36/2020 قانون کی دفعہ 420 ، 465 ، 466 ، 468 ، 471 ، 34 کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ ایکٹ کی دفعہ 12 (بی) اور سیکشن 06، 1950 کی قلم 3 (1) غیر ملکی سول آرڈر 1948 غیر ملکی سول ایکٹ دفعہ 14.02، 1946 اور پولس رول 2001 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ملزم نے ہندوستانی عوامی نمائندوں کے لیٹر ہیڈ پر بھارتی پاسپورٹ ، شناختی کارڈ (ووٹر شناختی کارڈ) ، جنم داخلہ، آدھار کارڈ ، پوسٹ آفس بچت بینک پاس بک ، آدھار کارڈ کے لئے سفارش کیلئے لیٹر جعلی بنایا تھا۔ جعلی دستاویزات ضبط کرلیا گیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں آج جمعہ کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں معزز جج نے ان 7 ملزمین کو چار دنوں کی پولس تحویل میں بھیج دیا ہے ۔اسی طرح پوار واڑی پولس نے طاہر علی یوسف علی عمر - 25 ساکن بنگلہ دیش ( نائیکولسوری نائکلسوری ضلع ہوگا - بنگلہ دیش) موجودہ پتہ شاہی گولڈن ہوٹل کے پیچھے شیڈ میں ، مالیگاؤں کو گرفتار کیا ہے ۔طاہر علی نے حکومت ہند کی کسی قانونی اجازت یا دستاویزات کے بغیر غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوا اور غیر قانونی طور پر رہ کر حکومت ہند کو دھوکہ دیا۔ اس ضمن میں پولس نے دفعہ 12 (بی) کے تحت گناہ رجسٹر نمبر 120/2020 کے تحت 420،465،466،468،471،34 پاسپورٹ ایکٹ اور 1950 کیا قلم 3 (1) غیر ملکی سول آرڈر 1948 غیر ملکی شہری کے تحت پاسپورٹ ایکٹ دفعہ 14،02 اور 1946پولس ایکٹ کے رول 2001 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ملزم کا جعلی پیدائش کا سرٹیفکیٹ۔ جعلی دستاویزات جیسے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں اندراج ، جعلی آدھار کارڈ ، پین کارڈ قبضہ میں لیا گیا ہے اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس طرح کی تفصیلی پریس نوٹ مالیگاؤں پولس نے جاری کی ہے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں