نو کروڑ تخمینہ سے آگرہ روڈ کی آر سی سی تعمیر کو جنرل بورڈ میں منظوری،عوامی مفاد میں کانگریس میئر طاہرہ شیخ رشید کا اہم فیصلہ موجودہ رکن اسمبلی نے عوامی توقعات کو پورا نہیں کیا، شہر میں تعمیری کام کانگریس کی ہی مرہون منت :میئر طاہرہ شیخ رشید ‏


نو کروڑ تخمینہ سے آگرہ روڈ کی آر سی سی تعمیر کو جنرل بورڈ میں منظوری،عوامی مفاد میں کانگریس میئر طاہرہ شیخ رشید کا اہم فیصلہ

موجودہ رکن اسمبلی نے عوامی توقعات کو پورا نہیں کیا، شہر میں تعمیری کام کانگریس کی ہی مرہون منت :میئر طاہرہ شیخ رشید 

مالیگاؤں : 5 نومبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کی سب سے ایک اور موضوع بنے رہنے والی آگرہ روڈ پر سیاست اب ختم ہوتی نظر آرہی ہے اس لئے کہ آج مالیگاؤں کانگریس پارٹی کی میئر طاہرہ شیخ رشید نے آگرہ روڈ کی آر سی سی (سمینٹ روڈ) کی تعمیر کو جنرل بورڈ میٹنگ منظور دی ہے ۔اس ضمن میں طاہرہ شیخ نے شہریان کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے شہر عزیز کے لئے بہت ہی اہم اور خوشی کا دن ہے کہ آج ہم نے شہر کی مصروف ترین شاہراہ آگرہ روڈ کی تعمیر کارپوریشن کے بجٹ سے مکمل کرنے کے فیصلے کو منظوری دی ہے ۔

موصوفہ نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہی شہر میں تعمیری کام کرتے آئی ہے ہمارا نعرہ ہے کہ ہم کام کررہے ہیں اور کام کرتے رہیں گے، کام ہی ہماری شان ہے اور کام ہماری پہچان ہے ۔طاہرہ شیخ نے کہا کہ یہ روڈ انتہائی عمدہ کوالٹی کی تعمیر کی جائے گی ۔اس پر ہم خود خصوصی توجہ دیں گے کام پر ہر طرح کیا نظر ہوگی انہوں نے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سخاوت ہوٹل آگرہ روڈ سے لیکر دیوی کے ملہ تک آر سی سی تعمیر 9 کروڑ کے بجٹ سے ہوگی ۔اسی طرح روڈ کے دونوں جانب چار کروڑ روپے کے تخمینہ سے آر سی سی نالے کی تمعیر ہوگی اور پاک پنجتن چوک سے آگرہ روڈ تک شیو روڈ کی تعمیر بھی ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کے تخمینہ سے تعمیر کیا جائے گا۔اسطرح آج شہر میں ساڑھے 14 کروڑ روپے کے تعمیری کام کو کانگریس پارٹی اقتدار میں رہتے ہوئے مکمل کریگی ۔طاہرہ شیخ نے کہا کہ شہریان موجودہ ایم ایل اے کے انتظار میں تھے کہ وہ آگرہ روڈ کی تعمیر کرینگے لیکن وہ اس کام میں بھی ناکام ہوگئے وہ عوامی توقعات کو پورا نہیں کرسکے اس لئے یہ کام بھی ہم کوہی کرنا پڑ رہا ہے ۔اس موقع پر طاہرہ شیخ نے کانگریس قائد شیخ رشید اور سابق ایم ایل اے آصف شیخ کے خلوص اور جدوجہد کا ثمرہ قرار دیا ہے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی