مجلس اتحاد المسلمین کے موجودہ ایم ایل اے مفتی اسماعیل قاسمی نے پھر جھوٹ بولا، اسلم انصاری کا طنز ،بِلّی کو ملی دودھ کی پہرے داری
مالیگاؤں 13 نومبر (پریس ریلیز) سابقہ کی طرح آج پھر مالیگاؤں شہر کے موجودہ مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے جھوٹ بولا ہے ۔انہوں نے اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے حکومت مہاراشٹر کی جانب سے بنائی گئی قانونی میں اپنی شمولیت درج کروانے کی خبر کو پھیلا کر زبردستی اپنی پیٹ تھپتھپا رہے ہیں ۔اسطرح کا اظہار اسلم انصاری نے کیا اور کہا کہ مہاراشٹر حکومت کی اُپ وِدھان سمیتی کی ذیلی کمیٹی کے اراکین میں ایم ایل اے کا نام شامل ہوا ہے نا کہ قانونی کمیٹی میں ۔اسلم انصاری نے کہا کہ اس کی آڑ میں اپنی ناکامی چھپارہے ہیں ۔اس کمیٹی میں شامل ہونے سے کیا مالیگاؤں شہر کی نمائندگی ہوگی؟ حقیقت یہ ہے کہ ہر پانچ سال میں یہ کمیٹی سرکار بناتی ہے اور اس مرتبہ بھی ودھان سبھا میں قانون کے تحت کئی ذیلی کمیٹیاں بنائی جاتی ہے جو اسمبلی اجلاس کے دوران ہونے والے مختلف معاملات پر نظر رکھتی ہے۔ اُسی طرز پر اُپ سمیتی(ذیلی کمیٹی) بھی بنائی گئی اور شہر کے آمدار کو اس ذیلی کمیٹی میں صرف ممبر کے طور پر شامل کر خانہ پری کی گئی ہے ۔یہ ذیلی کمیٹی ایک دوسرے آراکین اسمبلی کے معاملات پر نظر رکھتی ہیں کہ کتنے رکن اسمبلی اجلاس میں حاضر رہے ہیں؟ اور کتنے غیر حاضر رہے ہیں ؟اسمبلی میں کونسے ایم ایل اے نے کس طرح کے سوالات اٹھائے؟کتنے سوالوں کے جواب سرکار نے دیئے ؟ ، توجہ طلب مسائل (لکش ودھی) پر کس نے کیا اور کب بولا؟، یہ سب ریکارڈ اس کمیٹی کو رکھنا ہوتا ہے۔ اسلم انصاری نے کہا کہ لیکن اس مرتبہ باقی 13 ممبران کو 14 ویں ممبران پر نظر رکھنی ہوگی کہ مالیگاؤں کا آمدار کتنی بار اسمبلی میں آتا ہے اور کیا کیا کرتا ہے؟ ۔کیونکہ بدقسمتی سے شہر کے اس آمدار کوسابقہ پانچ سالہ معیاد میں ڈنڈی مار آمدار کا خطاب دیا جاچکا ہے۔اس پر کانگریس کے سینیئر کارپوریٹر اسلم انصاری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ "بلی کو دودھ کی پہرے داری" پر لگایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ایم ایل اے خود اسمبلی میں غیر حاضر رہ کر وہ دوسرے اراکین اسمبلی پر کس طرح نظر رکھے گا ۔ اور انکے حواری مواری زبردستی شہر میں سستی شہرت حاصل کررہے ہیں ۔انہوں نے اپنے آپ کو ذیلی کمیٹی کی بجائے قانونی کمیٹی کا بتا کر پھر ایک مرتبہ جھوٹ بولا اور شہر کو گمراہ کیا ہے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں