مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی میں ہمت ہے تو وہ آگرہ روڈ کی تعمیر روک کر بتائیں،آگرہ روڈ سمیت شہر بھر کے راستوں کی تعمیر ہم ہی کررہے ہیں :شیخ رشیدشہر کا مجلس ایم ایل اے ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوا ہے ، متحدہ محاذ میں ٹوٹ پھوٹ انکے کرتوتوں سے ہوگی مفتی اسماعیل کے جھوٹ اور گمراہ کن بیانات سے شہر کے علماء و حفاظ کا وقار مجروح


مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی میں ہمت ہے تو وہ آگرہ روڈ کی تعمیر روک کر بتائیں،آگرہ روڈ سمیت شہر بھر کے راستوں کی تعمیر ہم ہی کررہے ہیں :شیخ رشید

شہر کا مجلس ایم ایل اے ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوا ہے ، متحدہ محاذ میں ٹوٹ پھوٹ انکے کرتوتوں سے ہوگی

مفتی اسماعیل کے جھوٹ اور گمراہ کن بیانات سے شہر کے علماء و حفاظ کا وقار مجروح


مالیگاؤں، 14 نومبر / آگرہ روڈ کی تعمیر کو لیکر پھر ایک مرتبہ سیاسی ماحول تیز ہو گیا ہے موجودہ مجلس ایم ایل اے مفتی اسماعیل کے بے تکا بیان کے آگرہ روڈ کی تعمیر منترالیہ سے رکواونگا اس پر  کانگریس کے صدر شیخ رشید کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر مفتی اسماعیل میں دم ہے تو وہ آگرہ روڈ کی تعمیر پر روک لگا کر بتائیں ، شیخ رشید نے کہا کہ ان میں اتنی ہی صلاحیت ہے تو وہ آگرہ روڈ کی تعمیر کیوں نہیں کروا سکے؟ ایک سال ہو جانے کے بعد بھی آگرہ روڈ کی تعمیر کے لئے  ایک روپیہ بھی سرکار سے منظور نہیں کروا سکے اور جب مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے فنڈ سے ہم نے آگرہ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ بنایا تو اس پر روک لگانے کی غیر ذمہ دارانہ بیان دے رہے ہیں۔ ہزار کھولی کانگریس رابطہ آفس پر شیخ رشید نے اردو صحافیوں کی پریس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی اسماعیل ہر محاذ پر ناکارہ ثابت ہوئے اور وہ ناکارہ ہی رہینگے۔ انھیں ایم ایل اے کے دائرہ اختیار میں آنے والے کاموں کو انجام دینے کی کوشش کرنا چایئے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے مفتی اسماعیل کی کارکردگی کا انتظار کیا کہ وہ آگرہ روڈ بنائیں گے لیکن انہوں نےوقت گزار دیا اور روڈ نہیں بنایا پھر ہم نے اقلیتی وزیر نواب ملک سے ملاقات کر فنڈ کا مطالبہ کیا تب وزیر موصوف نے  کورونا بحران سے بگڑی ریاست کی مالی حالت کا عذر پیش کرتے ہوئے فنڈ دینے سے انکار کردیا۔ اسکے بعد ہم نے ڈائریکٹ وزیر مالیات اجیت دادا پوار سے ملاقات کی تب اجیت دادا پوار نے بھی  فنڈ نہ ہونے کی بات کہی ۔ تب ہم نے محسوس کیا کے ریاستی سرکار میونسپل کارپوریشنوں کو فنڈ دینے کی استطاعت میں نہیں ہے اسلئے ہم نے غور خوض کرتے ہوئے فیصلہ لیا کے اب جو بھی کرنا ہے ہمیں ہی کرنا ہے اسلئے ہم نے میونسپل کارپوریشن کے جنرل فنڈ سے آگرہ روڈ کی تعمیر کرنے کی تجویز مہا سبھا میں منظور کی ۔شیخ رشید نے کہا کہ مفتی اسماعیل تعمیری کام کا سبق ہمیں نا سکھائے اس شہر میں جو بھی کام ہوا ہے وہ کانگریس نے ہی کیا ہے اور آج بھی کانگریس پارٹی شہر میں تعمیری کام انجام دے رہی ہے ۔ آگرہ روڈ سمیت شہر بھر کی خستہ حال سڑکوں کے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ پورے شہر پر ہماری نظر ہے اور ہم بلا کسی تفریق اور بھید بھاؤ کے ہر عوامی نمائندوں کے وارڈ میں تعمیری کام کررہے ہیں انہوں نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عبدالله نگر بلیو برڈ روڈ ہم نے بنائی ، امانت اللہ پیر محمّد کے وارڈ میں ہم نے تین روڈ بنائی ، ملّت مدرسہ سے نورنگ کالونی تک جانے والی روڈ ہم نے بنائی ، مدنی نگر پاور ہاؤس سے ویرپّن کی ہوٹل تک شیو روڈ اور جلانی چوک سے ڈپو تک جانے والی روڈ کے ساتھ ساتھ موہن بابا نگر آئی مری مندر والی روڈ اور اسی طرح امام احمد رضا روڈ سے امبیڈکر پتلے تک روڈ کی تعمیر بھی ہم ہی کررہے ہیں اسکے علاوہ وارڈ نمبر 3 میں بھی ڈیڑھ کروڑ کے تعمیری کام ہم ہی کررہے ہیں غرض کہ ہم شہر بھر میں تعمیری کام کررہے ہیں اور کرتے رہینگے ، شیخ رشید نے کہا کہ شہر کا ایم ایل اے ناکارہ تھا ناکارہ ہے اور ناکارہ ہی رہے گا ، انہوں نے ایم ایل اے پر طنز کرتے ہوئے کہا کے انھیں سچ بولنا نہیں آتا ، وعدہ خلافی اور جھوٹ بولنے میں اتنے ماہر ہو گئے ہیں کے انھیں اپنے عہدے اور منصب کا بھی کوئی خیال نہیں۔ مفتی اسماعیل جھوٹ بول کر شہر کے علماء اور حفاظ کو بدنام کررہے ہیں ۔ شہر میں آج بھی متقی اور پرہیز گار علماء و حفاظ موجود ہیں جنکی ہم عزت کرتے ہیں اور کرتے رہینگے ، شیخ رشید نے کہا کے مفتی اسماعیل نے اپنے کارپوریٹروں سے اسٹینڈنگ کمیٹی کے نام پر لاکھوں روپے کی رقم اینٹ لی ، اسی طرح مفتی موصوف نے ایم ایل سی الیکشن میں بھی پیسے لئے ، شیخ رشید نے کہا کے جب میں نواب ملک سے ملا تب انہوں نے کہا تھا کے تمہارے شہر کا ایم ایل اے کیسا ملّا ہے جو حجرے میں بھی پیسے لیتا ہے ، شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ مفتی اسماعیل میں ہمّت ہے تو وہ آگرہ روڈ کی تعمیر روک کر بتائیں ۔موصوف نے کہا کہ اب بہت ہو چکا اب حقیقت میں ہمیں بھی شرم محسوس ہوتی ہے کہ ہمارے شہر کی اہم شاہراہ اتنی خستہ حال ہے ، اسی لئے ہم نے آگرہ روڈ کی تعمیر کرنے کا  فیصلہ لیا ہے ۔ اب اگر مفتی اسماعیل بے غیرت اور بے شرم ہے تو وہ اسی طرح اپنا ٹائم پاس کرتے رہیں ۔ وہ ایوان اسمبلی سے غیر حاضر رہتے ، سرکار سے فنڈ نہیں لا سکتے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ دھولیہ کے ایم ایل اے فاروق شاہ نے 2 کروڑ روپے کے تعمیری کام کئے اور مفتی اسماعیل کے تعمیری کام کہا ہے یہ انھیں بتانا چاہیئے یا پھر انہوں نے اپنا فنڈ فروخت کردیا؟  شیخ رشید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جنتا دل سے ہماری قربت نہیں بڑھ رہی ہے یہ عوامی نمائندوں کا حق ہے کہ وہ مئیر آفس میں آئیں اور جمہوری طرز پر اپنا کام کروائیں ۔ متحدہ محاذ کے کارپوریٹر خود انکے قائد و سالار سے ناراض ہیں ۔ اگر متحدہ محاذ میں کوئی ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے تو یہ انکے کرتوت کی وجہ سے ہوگی اس میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی