مالیگاؤں جاگرتی کراٹے کلاس کا شاندار افتتاح پروگرام کے صدر کی حیشیت سے شرکت کرتے ہوئے "معاون کاپوریٹر لئیق حاجی" نے جاگرتی کراٹے کلاس کا اپنے ہاتھوں سے افتتاح کیا.


مالیگاؤں جاگرتی کراٹے کلاس کا شاندار افتتاح 

پروگرام کے صدر کی حیشیت سے شرکت کرتے ہوئے "معاون کاپوریٹر لئیق حاجی" نے جاگرتی کراٹے کلاس کا اپنے ہاتھوں سے افتتاح کیا.

مالیگاؤں: 14 نومبر (پریس نوٹ) مارشل آرٹ انسانی جسم میں چشتی پھرتی کے ساتھ ساتھ شوگر،بلڈ پریشر،دل کے امراض اور پیٹ کے امراض سے بچاؤ کی بے شمارایکسرسائز ہیں.آپ اس فن سے جڑ کر ان تمام بیماریوں سے دور ہوسکتے ہیں.اس لئے مارشل آرٹ کی ٹریننگ اپنی زندگی میں ایک مرتبہ ضرور سیکھیں.سرپرست حضرات کو چاہیے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور خاص طور پر بچوں کی صحت کا بھی خیال رکھیں.انھیں بری عادتوں اور فضول وقت گزاری سے دور رکھیں.طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی صحت و تربیت کا بھی خیال رکھنا چاہیے، ان باتوں کا اظہار ماسٹر فہیم احمد نے کیا. مالیگاؤں شہر میں رسولپورہ وارڈ نمبر (17B) میں گزشتہ شب پریزم اکیڈمی کے زیراہتمام جاگرتی کراٹے کلاسیس کا افتتاح و دیگر ثقافتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا.اس پروگرام میں صدر کی حیشیت سے شرکت کرتے ہوئے "معاون کاپوریٹر لئیق حاجی" نے جاگرتی کراٹے کلاس کا اپنے ہاتھوں سے افتتاح کیا.موصوف نے اپنے افتتاحی خطاب میں بتایا کہ طلباء اس ملک کے درخشاں مستقبل ہوتے ہیں.ان میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد نہایت ہی ضروری ہے.حصولِ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور ثقافتی پروگرام میں اپنی صلاحیتوں کو پیش کرنا ہی طلباء کے حوصلوں کو پروان چڑھاتا ہے.سرپرست حضرات کو چاہیے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور خاص طور پر بچوں کی صحت کا بھی خیال رکھیں.انھیں بری عادتوں اور فضول وقت گزاری سے دور رکھیں.

پروگرام میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک 
سلیم پیلا پھیٹا، عارف حسین، ساجد انصاری، ارشد ہندوستان اور شہر کے سرکردہ افراد نے شرکت کی.سلیم پیلا پھیٹا نے اپنے خطاب میں معاون کاپوریٹر لئیق حاجی کی کارکردگیوں اور مارشل آرٹس کی اہمیت کو بتاتے ہوئے کہا کہ کراٹے اور مارشل آرٹس کا سیکھنا اس لئے ضروری ہے کہ اس کے سیکھنے سے اپنے آپ اور دیگر کا تحفظ کرسکتے ہیں.اس موقع پر ماسٹر فہیم اور عبداللہ انصاری کے شاگردوں نے کراٹے اور مارشل آرٹس کا حیرت انگیز فن کا مظاہرہ پیش کیا.جس میں فائٹ ٹیکنک،اسکول گیم فائٹ،تائیکوانڈ،باکسنگ،کک باکسنگ،ریسلنگ،جوڈو،گروپ فائٹ،وائی پن،سیلف ڈیفنس وغیرہ کے ساتھ ساتھ اور بھی کئی انوکھے فن شامل تھے.عارف حسین نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طلباء کی بھر پور حوصلہ افزائی فرمائی.اور پروگرام کا مقصد ہے کہ طلباء حصولِ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور ثقافی میدان میں بھی بہترین مُظاہرہ پیش کرتے ہوئے نہ صرف اپنی صحت و دماغ کے ساتھ ساتھ اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کریں بلکہ اپنے شہر ملک کا نام روشن کریں.نظامت فرائض کو رضوان ربانی نے بخوبی انجام دیا.رسم شکریہ کے ساتھ پروگرام اختتام پزیر ہوا.

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی