مسلم سماج کے مختص او بی سی کوٹہ متاثر نہ کیا جائے، مراٹھا سماج کے ساتھ مسلمانوں بھی کو پانچ فیصد ریزرویشن دیا جائےسماجی و تعلیمی فلاح وبہبود کے وزیر وجئے وٹڈی وار سے آصف شیخ کی ملاقات و مطالبہ


مسلم سماج کے مختص او بی سی کوٹہ متاثر نہ کیا جائے، مراٹھا سماج کے ساتھ مسلمانوں بھی کو پانچ فیصد ریزرویشن دیا جائے

سماجی و تعلیمی فلاح وبہبود کے وزیر وجئے وٹڈی وار سے آصف شیخ کی ملاقات و مطالبہ

ممبئی : 11 نومبر / مسلم کمیونٹی کو 5 فیصد ریزرویشن دیا جائے اور مراٹھا برادری کو ریزرویشن دیتے وقت مسلم او بی سی برادری کے ریزرویشن کو برقرار رکھا جائے۔ 16 جولائی 2014 کو ریاستی حکومت نے مسلمانوں کو تعلیم اور سرکاری نوکریوں میں 5 فیصد ریزرویشن دینے کے لئے ایک آرڈیننس جاری کیا تھا۔  کچھ لوگ اس کے خلاف ہائی کورٹ گئے تھے ۔  عدالت نے مسلمانوں کو تعلیم میں 5 فیصد ریزرویشن کو برقرار رکھا تھا۔  اسکے باوجود بھی مسلمانوں کو 5 فیصد تعلیم میں ریزرویشن نہیں دیا گیا۔  لیکن اس آرڈر کو قانون میں تبدیل کرنے کے لئے قانون ساز اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں ایک بل پاس کرنا ہوگا۔  تاہم  دسمبر 2014 کے سرمائی اجلاس میں مسلم ریزرویشن بل کی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے  مسلمانوں کو دیئے جانے والے ریزرویشن کو منسوخ کردیا گیا تھا۔  مسلم سماج کے 50 ذیلی ذات برادری کو تعلیمی ، معاشرتی اور معاشی طور پر پسماندہ ذیلی ذاتوں کو 5 فیصد ریزرویشن دیا جائے۔ اور  حکومت مراٹھا برادری کے او بی سی کو ریزرویشن دینے جارہی ہے  سرکار مراٹھا سماج کو ریزرویشن دے ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں لیکن مسلمان او بی سی جو پہلے سے ہی او بی سی کی فہرست میں شامل ہیں کو سرکار تحفظ دے اور انکے کوٹہ سے چھیڑ چھاڑ نہ کریں. مسلم طبقہ کے 23 سے 25 ذیلی ذات برادری او بی سی کٹیگری میں پہلے سے ہی شامل ہیں جسے *(سیریل نمبر 3) ہاشمی ، 8)  مسلم بھانڈ ، 57) جولہا انصاری ، 90) (نداف) منصوری ، 108) سلمانی حجام ، 177)  منصوری ، 182) باغوان ، 187) باورچی ، بھٹیارا ، 191) مومن انصاری ، 192) فقیر ، 195) تنبولی پان فروش ، 202) عطار ، 257) کسائی ، قصاب ، قریشی ، 276) حجام ،  309) منیار ، 316) مجاور ، 340) مولانا ، مولوی ، مُلّا 344) کھاٹک ،کاسار کے او بی سی ریزرویشن* کو متاثر کیے بغیر مراٹھا برادری کو  ریزرویشن دیا جانا چاہئے۔ان برادری کے ریزرویشن کوٹہ کو متاثر نہ کیا جائے ۔وہیں مسلم سماج کو ریزرویشن جلد از جلد دیا جائے ۔اسطرح کا تفصیلی مطالبہ آصف شیخ نے وزیر سماجی و تعلیمی فلاح وبہبود کے وزیر وجئے وٹڈی وار سے ممبئی میں ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی