آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر اور مشہور شیعہ عالم دین مولانا سید کلب صادق کا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
نئی دہلی: 25 نومبر (ایجنسی) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر اور ممتاز شیعہ عالم دین مولانا سید کلب صادق کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ مولانا کلب صادق طویل عرصے سے اترپردیش کی راجدھانی لکھنو کے ایرا میڈیکل کالج میں زیرعلاج تھے۔ گزشتہ ہفتے یہ سوشل میڈیا پر ایک افواہ پھیل گئی تھی کہ مولانا کلب صادق کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان کی صحت میں مسلسل گراوٹ آرہی تھی اور جسمانی طور پر بے حد کمزور ہوگئی تھی۔مولانا کلب صادق طویل عرصے سے مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر تھے۔ پوری دنیا میں مشہور ڈاکٹر مولانا کلب صادق تعلیم اور خاص طور پر لڑکیوں اور یتیم بچوں کی تعلیم کے لئے ہمیشہ سرگرم رہے۔ یونٹی کالج اور ایرا میڈیکل کالج کے بانی بھی تھے۔ مولانا کلب صادق کی مجلس صبح 10 بجے یونٹی کالج میں ہوگی۔ ایرا میڈیکل کالج کے احاطے میں 11:30 بجے نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ دوپہر دو بجے چوک واقع امام باڑہ میں تدفین عمل میں آئے گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں