مولانا فضل الرحمن محمدی رحمہ اللہ کا ہم سے جدا ہونا جماعت کے لئے ایک امتحان سے کم نہیں ہے ڈاکٹرسعیداحمد فیضی(امیر صوبائی جمعيت اہل حدیث مہاراشٹر)صوبائی جمعيت کی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں2021 کے کیلنڈر کی رونمائی کی گئی


مولانا فضل الرحمن محمدی رحمہ اللہ کا ہم سے جدا ہونا جماعت کے لئے ایک امتحان سے کم نہیں ہے      ڈاکٹرسعیداحمد فیضی
(امیر صوبائی جمعيت اہل حدیث مہاراشٹر)

صوبائی جمعيت کی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں2021 کے کیلنڈر کی رونمائی کی گئی

مالیگاؤں (پریس نوٹ) مورخہ 25 نومبر بروز اتوار اہل حدیث منزل گولڈن نگر مالیگاؤں میں صوبائی جمعيت اہل حدیث مہاراشٹر کی مجلس عاملہ کے اراکین کی میٹنگ صوبائی جمعيت کےامیر ڈاکٹر سعيد احمد فیضی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی۔اس میٹنگ کی نظامت مولانا عطاءاللہ محمدی (نائب ناظم صوبائی جمعيت اہل حدیث مہاراشٹر) نےکی ۔جبکہ حافظ عنایت اللہ محمدی (نائب امیرمقامی جمعيت اہل حدیث مالیگاؤں) کی تلاوت سے میٹنگ کا آغاز ہوا۔ ڈاکٹر سعید احمد فیضی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ عالمی وبائی مرض کی ہلاکت خیزیوں نےجہاں دیگر عوام کونشانہ بنایاہے۔ وہیں جماعت اہل حدیث کابھی اس کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے۔صوبائی جمعیت کے ناظم مولانا فضل الرحمن محمدی رحمہ اللہ کا ذکرکرتے ہوئےکہاکہ مولانا موصوف  رحمہ اللہ کا ہم سے جدا ہونا جماعت کے لئےایک امتحان سے کم نہیں ہے۔ ایسا لگتاہے کہ داہناہاتھ ہم سے الگ ہوگیاہے۔ مجلس عاملہ کی اس میٹنگ میں مولانا عبدالوحید ندوی(منصورہ)مولانا رضوان احمد سلفی(احمد نگر)مولانایوسف محمدی (ناندیڑ)عبداللہ تسليم (اورنگ آباد ) مولانا عارف محمدی (ایولہ) وغيرہ نے مولانا موصوف رحمہ اللہ کی حیات وخدمات پراپنے تعزیتی تاثرات پیش کرتےہوئےکہاکہ مولاناموصوف رحمہ اللہ جماعتی خدمات کے درمیان کچھ وقفہ کےلئے تنظيمی امور سے دوسال تک علاحدہ رہے لیکن کبھی بھی انہوں نے جماعت وذمہ داران کے خلاف بازاری زبان استعمال نہیں کی اورنہ ہی الٹی سیدھی حرکتیں کی۔   مولاناموصوف رحمہ اللہ نے کبھی اپنامعیارنہیں کھویا۔اللہ تعالی ان کی خدمات کوصدقہ جاریہ بنائے آمین۔ 

صوبائی جمعيت کو مالی ودعوتی کام میں منظم ومستحکم کرنے کےلئےاراکین مجلس عاملہ کے اتفاق رائےسے شعبہ مالیات اور شعبہ دعوت کی کمیٹی بنائی گئی۔شعبہ مالیات میں 1) حافظ عنایت اللہ محمدی(مالیگاؤں) 2) عبداللہ تسليم (اورنگ آباد) 3) محمدخلیل انجینئر (ناندیڑ) 4)مولانا طاہر بیگ (شولاپور) 5)محمد اسرائیل شیخ(آکولہ) کو منتخب کیا گیا۔ اسی طرح شعبہ دعوت کمیٹی میں1)مولانا طاہر بیگ (شولاپور) 2)مولانا یوسف محمدی (ناندیڑ) 3)مولانارضوان احمدسلفی(احمدنگر) 4)مولاناشکیل احمدفیضی(مالیگاؤں) 5)مولاناعطاءاللہ محمدی(آکوٹ) 6) مولانااظہاربشیرمدنی (احمدنگر) 7)مولاناعبدالوحیدندوی (منصورہ) کو ذمےداری دی گئی۔میٹنگ کے آخر میں مولانا فضل الرحمن محمدی رحمہ اللہ کے بڑےفرزندعکرمہ مجاھدنے ارکان عاملہ کاشکریہ اداکرتےہوئے کہاکہ آپ لوگوں کےتعاون سے ہی میرے والد رحمہ اللہ نے جماعتی خدمات کاایک طویل عرصہ گذارا تھاجس کی وجہ سےصوبہ مہاراشٹر میں تنظیم مضبوط و مستحکم ہوئی۔بعدہْ ارکان عاملہ کے ذریعے صوبائی جمعيت کے کیلنڈر کی رونمائی کی گئی۔ اس میٹنگ میں رشیداحمدفیضی، شفیق الرحمن نورپریس ،مولانااقبال احمد محمدی اور بیرون شہر کےمختلف علاقوں مثلاً آکولہ،دھولیہ ،آکوٹ،شولاپور، منماڑ، ایولہ،اونگ آباد ،نندوربار ،  پونہ، جالنہ،وغیرہ سے ارکان عاملہ ومدعو خصوصی شریک رہے۔  شعبہ نشر و اشاعت جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی