مشتعل ہجوم کا پتھراؤ، دکانوں کی توڑ پھوڑ، پولس کا ہلکا لاٹھی چارج ، پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے پتھراؤ میں 10 پولس ملازمین اور 2 امن کمیٹی کے ممبران زخمی ، تین افراد پولیس حراست میں ، جانچ کیلئے چھ ٹیم تشکیل ، مالیگاؤں کے حالات بہتر ، کاروبار جاری ناسک رینج انسپکٹر جنرل آف پولس ڈاکٹر بی جی شیکھر پاٹل مالیگاؤں میں خیمہ زن


 

مالیگاؤں 12 نومبر / شہر میں ہوئی ہلڑ بازی، پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کی واردات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے  ناسک رینج انسپکٹر جنرل آف پولس بی جے شیکھر پاٹل نے مالیگاؤں میں حاضری لگائی اور حالات کا جائزہ لیا ۔اس سلسلے میں موصوف نے پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے میڈیا نمائندوں کو حالات کی تفصیلات پیش کی ۔


رضا اکیڈمی اور آل انڈیا سنی جمیعتہ العلماء کے زیر اہتمام منعقد کئے مالیگاؤں بند پر سنی تنظیموں کی جانب سے میمورنڈم دینے کیلئے ایک وفد شہیدوں کی یادگار کے پاس آیا جہاں ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی اور پرانت آفیسر وجئے آنند شرما کو مظاہرین کی جانب سے میمورنڈم دیا ۔اس سے قبل مالیگاؤں شہر مکمل طور بند رکھا گیا تھا ۔لیکن میمورنڈم دینے کے بعد کچھ نوجوانوں  کسمبا روڈ اور آگرہ روڈ پر جانے کی بجائے واپس سہارا اسپتال کی طرف مڑے اور وہاں انہوں نے ہلڑ بازی کرتے ہوئے نعرے لگایا اور پولس ملازمین کے منع کرنے کے باوجود مشتعل ہجوم نے پتھراؤ بازی کردی جس کے سبب پولس کو پہلے تو ہلکا لاٹھی چارج کرنا پڑا لیکن اسکے بعد بھی مشتعل ہجوم اپنی حرکات سے باز نہیں آیا اور انہوں نے پولس پر پتھراؤ کیا اتنا ہی نہیں نوجوانوں نے آگرہ روڈ پر بند میڈیکل، بس اسٹینڈ اور بس اسٹینڈ کے پاس پان دکان سمیت سہارا اسپتال پر پتھراؤ کیا اور توڑ پھوڑ کردی ۔معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولس نے آنسو گیس کے گولے داغے ۔

اس طرح کی تفصیلات ناسک رینج انسپکٹر جنرل آف  پولس بی جے شیکھر پاٹل نے ایڈیشنل ایس پی آفس میں منعقدہ ہنگامی پریس کانفرنس سے کیا ۔

شیکھر پاٹل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس معاملہ میں سات پولس ملازمین زخمی ہوگئے جن میں تین کی حالت تشویشناک ہے اسی طرح تین پولس آفیسر اور دو امن کمیٹی کے رکن بھی زخمی ہوئے ہیں ۔پتھراؤ کرنے والوں کی سی سی ٹی تصاویر پولس حاصل کررہی ہیں ۔آئے جی پاٹل نے کہا کہ اس معاملہ کی جانچ کیلئے چھ دستے تشکیل دئے گئے ہیں اور اب تک تین افراد کو پولس نے حراست میں لیا ہے ۔ناسک رینج انسپکٹر جنرل آف پولس شیکھر پاٹل نے بتایا کہ مالیگاؤں شہر کی عوام باالخصوص نوجوانوں کو سمجھنا چاہئے کہ ابھی ہم کورونا کے بحران سے باہر نکلے ہیں اور اب کہیں جاکر حالات بہتر ہورہے ہیں ایسے میں ہلڑ بازی چہ معنی دارد ! شیکھر پاٹل نے کہا پولس ڈپارٹمنٹ کی مستعدی آور شہر کے امن پسند افراد باالخصوص علماء کرام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے دانشمندانہ قدم اٹھاتے ہوئے شہر میں امن امان برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کی ۔شیکھر پاٹل نے بتایا کہ ابھی شہر کا امن بہتر ہے ۔بس اسٹینڈ آگر روڈ، سہارا اسپتال ،شہیدوں کی یادگار سمیت اطراف میں دکانیں وغیرہ جاری کردی گئی ہیں ۔ ہر معاملے پر پولس کی کڑی نظر لگی ہوئی ہیں ۔آئے جی نے بتایا کہ میمورنڈم کی اجازت دی گئی تھی لیکن البتہ مورچے کی اجازت نہیں تھی ۔ایڈیشنل ایس پی آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ناسک ضلع ایس پی سچن پاٹل ،ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی ،پرانت آفیسر وجئے آنند شرما اور تحصیلدار راجپوت موجود تھے ۔اس سے قبل مالیگاؤں کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ضلع ایس پی سچن پاٹل نے شہر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور امن و امان کی اپیل کی، موصوف نے کہا کہ خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا ان پر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ابھی شہر کے حالات قابو میں ہیں ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی