مالیگاؤں (پریس ریلیز) بروز جمعہ 12 نومبر کو حضور صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے تری پورہ کے فرقہ پرستوں کیخلاف پر پرامن طریقے سے مالیگاؤں شہر بند کیا گیا ۔یہ بند آل انڈیا سنی جمیعتہ العلماء اور رضا اکیڈمی کی آواز پر تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے بینر تلے کیا گیا ۔اس بند پر جس طرح شہریان نے عظیم اتحاد کا مظاہرہ کیا۔اسطرح کا عوامی اتحاد اس پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ، جو آج کے احتجاج میں نظر آیا ۔اسطرح کا اظہار خیال راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے کیا ۔موصوف نے راشٹروادی بھون پر منعقدہ ہنگامی پریس کانفرنس سے مخاطب تھے ۔شیخ آصف نے کہا کہ مالیگاؤں بند پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہونے کے بعد عوام اور ذمہ داران پرامن طریقے سے گھر لوٹ چکے تھے ، اس کے باوجود آگرہ روڈ پر سہارا اسپتال پر حملہ کیوں کیا گیا؟ شیخ آصف نے کہا کہ ہم مہاراشٹر سرکار سے اپیل کرتے ہیں کہ اس سنگین معاملہ کی جانچ کی جائے ۔شیخ آصف نے کہا کہ مجھے شک ہے کہ مسلم مخالف تنظیمیں جو فرقہ پرست ہیں نے اس طرح کی حرکت تو نہیں کی ہے؟ کیا شہر کا امن خراب کرنے کیلئے بیرون سے کوئی آیا تھا؟ شیخ آصف نے کہا کہ محکمہ پولس شہر کے اہم راستوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کریں،مالیگاؤں شہر، ناندیڑ اور امرواتی میں بھی ایسی واردات انجام دی گئی اور ان مسلم شہروں کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی جو کہ ایک سازش نظر آتی ہیں کیونکہ آنے والے دنوں میں مہاراشٹر کے میونسپل کارپوریشنوں، میونسپلٹیز ،گرام پنچایت اور ضلع پریشد کے انتخابات ہونے والے ہیں ۔ شیخ آصف نے کہا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ مہاوکاس اگھاڑی سرکار کے خلاف اپوزیشن پارٹیاں ہندو مسلمان کو آپس لڑا کر فرقہ وارانہ تشدد بھڑکا کر اسکا فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں؟ اس ضمن میں راشٹروادی کانگریس لیڈر آصف شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس حادثہ کی مکمل انکوائری مہاراشٹر وزارت داخلہ کو کرنا چاہیئے ۔ اس سے قبل بھی پرگیہ سنگھ اور کرنل پروہت جیسے فرقہ پرستوں نے مالیگاؤں شہر میں بم بلاسٹ کروا کر شہر کی گنگا جمنی تہذیب کو بدنام کیا تھا۔ شیخ آصف نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا فرقہ پرست تنظیموں کے افراد نے پھر سے شہر میں پتھراؤ بازی کر نوجوانوں کو بھڑکانے ناکام کوشش کی ہے؟ ان تمام معاملات کی جانچ ہونا چاہئے ۔ شیخ آصف نے پولس انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جس کسی نے بھی قانون ہاتھ میں لیا ہے اسکے خلاف کاروائی ہو مگر کسی مخبر کی نشاندہی پر پولیس بے گناہوں پر کاروائی نہ کریں ۔ موصوف نے کہا کہ کل ہم پولس محکمہ اور ہوم منسٹر دلیپ ولسے پاٹل سے مل کر مالیگاؤں ، ناندیڑ اور امرواتی میں ہوئے واقعات کی جانچ کی اپیل کرینگے ۔شیخ آصف نے کہا کہ اس واقعہ کی مکمل معلومات لی جائے اور بنا ثبوت کے کسی کے خلاف کاروائی نہ کی جائے ، اگر بنا ثبوت یا بلا وجہ کسی کو پریشان کیا گیا تو راشٹروادی پارٹی عوام کے ساتھ ہے ۔اور ہم اسکے خلاف پر امن طریقے سے احتجاج کرینگے ۔این سی پی بھون پر منعقدہ پریس کانفرنس میں آصف شیخ رشید کے علاوہ، کارگزار صدر شاہد ریشم والا،شکیل جانی بیگ ،ندیم پھنی والا، عاصم نوید راکی، کارپوریٹر فاروق فیض اللہ وغیرہ عہدیداران موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں