آصف شیخ کے مکتوب کی روشنی میں کارپوریشن بیدار ، وارڈ نمبر 3 میں تعمیری کاموں کا آغاز ، راستہ روکو نہ کرنے کارپوریشن کی اپیل

 آصف شیخ کے مکتوب کی روشنی میں کارپوریشن بیدار ،  وارڈ نمبر 3 میں تعمیری کاموں کا آغاز ، راستہ روکو نہ کرنے کارپوریشن کی اپیل

مالیگاؤں  (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 3 میں آباد شہریوں کو سہولیات نہ ہونے عوام کو بہت پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے۔  اس پس منظر میں وارڈ نمبر 3 میں گٹر، سڑکوں اور اسٹریٹ لائٹس کی تعمیر کے لیے ورک آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔  اسکے باوجود بھی تعمیری کام کیوں نہیں ہورہے ہیں اور اگر جمعہ تک کام شروع نہ کیا گیا تو راستہ روکو مظاہرہ کیا جائے گا اسطرح کا مکتوب آصف شیخ نے میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو دیا تھا ۔جسکے روشنی میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر نے جواب دیتے ہوئے مع تصویری ثبوت بھی شیخ آصف کو دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ آپ دھرنا اندولن ملتوی کردیں کیونکہ وارڈ نمبر تین میں کارپوریشن نے متعلقہ ٹیھکدار کو نوٹس دیکر فوری طور پر کام شروع کروایا ہے ۔کمشنر نے جس طرح تحریری ثبوت دیکر شیخ آصف سے اپیل کی ہے اس ضمن میں شیخ آصف نے بتایا کہ وارڈ نمبر 3 کے کاموں کا آغاز ہوگیا ہے اس لئے فی الحال دھرنا اندولن ملتوی کیا جاتا ہے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی