تعلیمی کانفرنس میں مثالی معلم اور آفتابِ صحافت ایوارڈ ، خادمین اُمت ٹرسٹ کا مستحسن اقدام
ایوب خان و زاہد بیباک ، پرویز فیضی، فرزانہ میڈم سمیت معلم و معلمہ کی بیش بہا خدمات کا اعتراف
مالیگاؤں (نامہ نگار) خادمین اُمت ٹرسٹ،ناندیڑ کی ایک ایسی ملی و فلاحی تنظیم ہے جو اُمت مسلمہ کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے۔ جس کا مقصد قوم کے نوجوانوں اور طلباء و طالبات کو دین اسلام سے جوڑے رکھنا ہے۔ گذشتہ 15 سالوں سے خادمین اُمت ٹرسٹ نے سیرت النبی ﷺ کے عنوان سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کررہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ سیرت النبی ﷺ کوئز لیکچر سیریز کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔ اِسی لکچر سیریز کی بارہویں ترتیب (بنام تعلیمی کانفرنس) آج فلاحِ اُمت ٹرسٹ مالیگاؤں میں منعقد کی گئی۔ جس میں قوم کی خدمت کرنے والے افراد کی بھی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔
اس تقریب میں مثالی معلم، معلمہ، صحافی اور ڈاکٹرس حضرات کو شامل کیا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پر صاحبانِ اعزاز میں انصاری آمنہ میڈم (سوئس ہائی اسکول)، مرحوم اقبال نور محمد (سابق ٹیچر مالیگاؤں ہائی اسکول)، ڈاکٹر فیضی عبدالوکیل (میڈیکل آفیسر)، فرزانہ میڈم (نشاط گرلس ہائی اسکول)، انصاری اشتیاق احمد (سوئس ہائی اسکول) انہیں درس و تدریس و شعبہ طب میں نمایاں خدمات انجام دینے پر اعزاز سے نوازا گیا۔ جبکہ صحافت میں اپنی خدمات پیش کرنے والے شہر کے دو صحافیوں کو آفتابِ صحافت اعزاز سے نوازا گیا۔ جن میں زاہد شیخ (بیباک)، ایوب خان (ترجمانِ اُردو) کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ اس موقع پر فلاح اُمت ٹرسٹ کے زین العابدین، جمیل حسن، حنیف شوال، شفیق احمد، فتخار پہلوان، عارف عباس، مشک کامل کے علاوہ جمیل احمد کرانتی، محمد رضا سر، آمین مختار اور شکیل انصاری سر موجود تھے۔ خادمین اُمت ٹرسٹ کے لکچرار پروفیسر عابد خان (ناندیڑ)،محمد اسماعیل (ناندیڑ) نے یہاں موجود سینکڑوں طلباء و طالبات کے دین اسلام کی تعلیمات، قرآن کی اہمیت، مسلمانوں کی ذمہ داری جیسے عنوانات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ طلباء وطالبات کو نیک مشوروں سے نوازا۔
سیرت النبی ﷺ کوئز سیریز اور صاحبان اعزاز کی خدمات کا اعتراف فلاح امت ٹرسٹ نے خادمین اُمت تنظیم کے ضلعی آرگنائزر محمد ریحان سر اور امتیاز رفیق سر نے بیش بہا تعاون پیش کیا۔اس پروگرام کی نظامت امتیاز رفیق سر اور تعارف و گل پیشی و منتظمین میں ریحان سر، مصطفی برکتی سر اور فلاحِ امت ٹرسٹ کے ذمہ داران موجود تھے۔
ایک تبصرہ شائع کریں