کسی بھی انسان کا قتل غیراسلامی عمل ہے۔
نپور شرما سے متعلق سپریم کورٹ کا ریماک قابل ستائش ہے۔
مالیگاؤں (پریس پریس) صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے ناظم عمومی حافظ عنایت اللہ محمدی نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اودے پور راجستھان میں پیش آنے والے واقعے کی صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اس طرح کے عمل کو غیرانسانی اور شریعت اسلامیہ کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے کہ قانون کو ہرگز ہاتھ میں نہ لیں اور اس طرح کی کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی صوبائی جمعیت اہل حدیث مذمت کرتی ہے۔پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے۔حکومت کو بھی چاہیے کہ ایسے افراد پر فوری کارروائی کرے۔
گذشتہ روز نپور شرما کے خلاف سپریم کورٹ نے جو ریمارک دیا ہے۔اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام انصاف پسند شہریوں کے دل کی آواز ہے اور ملک کے تمام امن پسند شہریوں کی خواہش ہے کہ کسی بھی مقدس مذہبی شخصیت کی اہانت کے سلسلے میں قانون بننا چاہیے اور اس پر فوری کارروائی بھی ہونی چاہئیے۔
حافظ صاحب نے آخر میں کہا کہ ملک کے تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ اپنے کسی بھی ایسے عمل سے گریزکریں کہ جس سے ملک کے امن وسلامتی کو خطرہ لاحق ہو،بلکہ قانون کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے امن و امان کوقائم رکھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں