مقامی جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کی مشورتی میٹنگ

 مقامی جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کی مشورتی میٹنگ   


  

مالیگاؤں (پریس نوٹ) الحمدللہ مورخہ 3/اگست2022 بروز بدھ بعد نماز عشاء بمقام اہل حدیث منزل،گولڈن نگر مالیگاوں میں صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے امیر ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب کی صدارت اور صوبائی جمعیت کے ناظم حافظ عنایت اللہ محمدی صاحب کی موجودگی میں مقامی جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کے ذمے داران اور جماعت کے متحرک وفعال نوجوانان کی ایک اہم اور بامقصد میٹنگ منعقد ہوئی۔

     مقامی جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کی پانچ سالہ میقات مکمل ہوچکی تھی ۔ جمعیت اہل حدیث مالیگاوں چونکہ رجسٹرڈ ہے اس لئے باہمی مشورے سے عملی طور پر رجسٹرڈ ،باڈی کو تنفیذ کردیا گیا۔ جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کی رجسٹرڈ باڈی میں 4 ممبران کےعلاوہ درج ذیل عہدیداران کے نام ہیں۔

صدر۔ مولانا شکیل احمد فیضی 

سیکریٹری ۔شفیق الرحمن ،نور پریس

خازن۔ مولانا اقبال احمد محمدی  

  جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں(رجسٹرڈ) کےناظم اعلیٰ جناب شفیق الرحمن نور پریس کی زیرنگرانی اتفاق رائے سے ایک ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔


     نام حسب ذیل ہیں۔ 

 1) شاہد فیضی

 2) حافظ سعد عمیر مدنی۔            

3) نورالامین فیضی    

4) عبدالمقتدر فیضی

5) فرید گولڈن   

6) عبدالرشید

7) محمد اسحاق  

8) محمد فیصل

 9) محمد ذاکر

10) شہزاد اختر 

11) مولانا کلیم محمدی

12) عبدالماجد فیضی۔


      عنقریب ورکنگ کمیٹی شہر کی تمام مساجد اہل حدیث مالیگاوں سے ارکان شوری کو منتخب کرنے کے علاوہ جمعیت کے مختلف شعبہ جات کے قیام میں اپنا تعاون پیش کرے گی۔ ان شاءاللہ اس کے علاوہ مصروفیات کے پیش نظر صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے ناظم دفتر حافظ اشفاق احمد محمدی کو صرف صوبائی جمعیت کے کاموں کے لئے مکلف کردیا گیا اور مقامی جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کے دفتری کام کے لئے  محمد عابد فیضی کو متعین کیا گیا ہے۔ اس میٹنگ کی نظامت صوبائی جمعیت کے ناظم حافظ عنایت اللہ محمدی صاحب نے بحسن وخوبی انجام دیں۔ اور میٹنگ میں مذکورہ شخصیات کے علاوہ مولانا اقبال محمدی ،شیخ مصطفی بشیر مدنی، عبدالواسع قلندر وغیرہ بھی موجود رہے۔ 

محمد عابد فیضی آفس انچارج 

                       9075899179         مقامی جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی