خبر دار! عوام غیر قانونی اسکولوں میں داخلہ نہ لیں ، سرکاری اجازت کے بغیر جاری 674 اسکولوں پر کارروائی کا حکم مالیگاؤں کارپوریشن بھی ایکشن موڈ میں، غیرت قانونی اسکولوں پر کارروائی کیلئے کمربستہ

 خبر دار! عوام غیر قانونی اسکولوں میں داخلہ نہ لیں ، سرکاری اجازت کے بغیر جاری 674 اسکولوں پر کارروائی کا حکم 


مالیگاؤں کارپوریشن بھی ایکشن موڈ میں، غیرت قانونی اسکولوں پر کارروائی کیلئے کمربستہ 


ممبئی : 6 اگست (نامہ نگار) ریاست میں 674 پرائمری سیکنڈری اسکولیں غیر مجاز ہیں۔ ان میں سے 560 پرائمری اسکول اور 114 سیکنڈری اسکول غیر قانونی طور پر جاری ہیں، اس طرح سے تعلیمی ادارے اپنے طلباء، والدین اور اساتذہ کو دھوکہ دے رہے ہیں۔  بچوں کے مفت اور لازمی تعلیم ( حق تعلیم قانون 2009) کے سیکشن 18 (5) کی دفعات کے مطابق اگر کوئی بھی اسکول غیر قانونی طور پر جاری پایا جاتا ہے تو اس غیر مجاز اسکول کی انتظامیہ کو 5000 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ نیز سرکاری سطح سے زونل دفاتر کارپوریشن، گرام پنچایت ،ضلع پریشد اور میونسپلٹی کو ان غیر مجاز اسکولوں کو تعلیمی سال 2022-23 کے آغاز سے قبل بند کرنے کی ہدایت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔  اگر اب بھی یہ ادارے جاری ہیں تو ان پر فوری کارروائی کی جائے ۔موجودہ صورت میں کمشنر (تعلیم)، مہاراشٹرا ریاست، پونہ نے مندرجہ ذیل ہدایات دی ہیں۔ جس کے مطابق اسکول شروع کرنا چاہئے  حکومتی منظوری کے بغیر شروع ہونے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا عمل فوری طور پر کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ تمام اسکول اپنے بورڈز پر اسکول کی منظوری کا نمبر لگائیں اور پراسپیکٹس یا دیگر اشتہاری جگہوں پر اسکول کی منظوری کا نمبر بھی واضح طور پر لکھیں۔  تعلیمی سال 2022-23 میں کارپوریشن کے ماتحت افسران کو تعینات کیا جائے تاکہ طلباء کو غیر مجاز سکولوں میں داخلہ نہ دیا جائے۔   لیٹر آف انٹینٹ (LOI) موصول ہوا ہے لیکن اگر اسکول کو حکومت کی منظوری نہیں ملتی ہے تو اسکول شروع نہیں کیا جاسکتا۔  نئے اسکول کے حوالے سے ضلعی حکام اس بات کو یقینی بنائیں کہ اخبار میں شائع ہونے والے اشتہارات یا اس جگہ پر لگائے گئے بورڈز پر مذکورہ بالا ہدایات پر عمل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہر میں کوئی غیر رجسٹرڈ اسکول نہ ہو۔ نیز ماتحت علاقائی دفاتر کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں کی روزانہ کی رپورٹ پرائمری اینڈ سیکنڈری ڈائریکٹوریٹ کو پیش کی جائے۔ اسطرح کا ایک مکتوب مہیش پالکر ایجوکیشن ڈائریکٹر پونہ نےناری کیا ہے۔


اس ضمن میں مالیگاؤں کارپوریشن نے شہر کی غیر قانونی اسکولوں کی فہرست تیار کرلی ہیں اور ان میں انگلش میڈیم، اردو میڈیم، مراٹھی میڈیم کی اسکولوں کا شمار کیا گیا ہے ۔جس کے مطابق آزاد نگر، ہزار کھولی ،ہڈکو کالونی ،مہد ملت، بجرنگ واڑی ،سٹانہ ناکہ، کیمپ سوئے گاؤں، بھائگاؤں، جاجوواڑی ،پوار واڑی ،نیا پورہ وغیرہ وغیرہ غیر قانونی اسکولیں جاری ہیں لہذا عوام سے کارپوریشن و ریاستی حکومت اپیل کرتی ہیں کہ وہ غیر قانونی اسکولوں میں داخلہ نہ لیں ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی