شیخ رشید کی خدمات کا اعتراف کرنے 7 اکتوبر تا 14 اکتوبر 'ہفتہ اعتراف خدمات و جشن استقبالیہ' منانے پرہجوم پریس کانفرنس میں اعلان
شیخ رشید کی 40 سالہ سیاسی و تعمیری خدمات کا اعتراف ایک دن میں نہیں بلکہ ہفتہ بھر پروگرام منعقد کرتے ہوئے کیا جائے ، شہریان کا استدلال
تعلیمی ،سیاسی ،سماجی، ادبی، کاروباری طبقہ اور خواتین کی جانب سے استقبال ، مشاعرہ اور فقراء، مریضوں و معذور افراد کی داد رسی سمیت مختلف تقاریب کا فیصلہ
مالیگاؤں (پریس ریلیز) سابق رکن اسمبلی و سابق میئر شیخ رشید کی 40 سالہ سیاسی و تعمیری خدمات کا اعتراف کرنے کا اعلان استقبالیہ کمیٹی کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں صرف ایک دن انصار جماعت خانہ گراؤنڈ میں جلسہ استقبالیہ لیکر شیخ رشید کی خدمات کا اعتراف کرنے کا ذکر گزشتہ روز پریس کانفرنس سے کیا گیا ۔جیسے ہی خبر عوام تک پہنچی شہر بھر سے تجاویز موصول ہونے لگی کہ شیخ رشید کی خدمات کا اعتراف کرنے کیلئے ایک دن کافی نہیں ہے اس میں اضافہ کیا جائے ۔اس ضمن میں استقبالیہ کمیٹی نے مشورہ کرتے ہوئے آج کیلئے پریس کانفرنس میں شیخ رشید کی خدمات کا اعتراف کرنے کیلئے ہفتئہ اعتراف خدمات منانے کا اعلان کیا ہے ۔اس پریس کانفرنس میں شکیل جانی بیگ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی خدمات کے عوض جشن استقبالیہ و عظیم الشان تقریب اعترافِ خدمات کیلئے ہفتہ بھر پروگرام منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔شکیل بیگ نے بتایا کہ سماجی،سیاسی وعوامی میدان کے مشکل ترین راستوں پر کانٹے چنتے چنتے الحمدللہ! عوامی رہنما شیخ رشید نے 40/ سال مکمل کئے۔محنت کشوں کے لئے محنت کش رہنما کی جہد مسلسل اور بے لوث خدمات آج بھی جاری و ساری ہیں۔ شیخ رشید کی 40 سالہ خدمات کے اعتراف میں شہریان و استقبالیہ کمیٹی کی جانب سے جو تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے اس میں 7/ اکتوبر بروز جمعہ شام 5/ بجے سے رات 10/ بجے تک دارالیتٰمیٰ میں فیملی و استقبالیہ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ یتیموں کی داد رسی اور دعائیہ تقریب سے آغاز کرنا ہے ۔اسی طرح شیخ رشید کے سیاسی سفر کی تصویری نمائش دگڑو آئیل مل آگرہ روڈ،راشٹروادی بھون کے سامنےمنعقد کیلئے جائے گی ۔اس کے علاوہ 8 اکتوبر بروز سنیچر بعد نماز عصر تا مغرب
شہر کی تعلیمی شخصیات،بزرگ سیاسی شخصیات ، ڈاکٹرس، ٹیچرس،انجینئیرس،وکلاء،بنکر لانس میں زمین کے کاروبار سے منسلک افراد کی جانب سے لوٹس لانس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد ۔اس پروگرام کا سلسلہ دراز کرتے ہوئے 9 اکتوبر بروز اتوار دوپہر 12 بجے برادران وطن کی جانب سے ہوٹل مراٹھا دربار،کیمپ میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد ۔10 اکتوبر بروز پیر دوپہر 12 بجے فقراء و مساکین و معذور افراد کا پروگرام راشٹروادی بھون،آگرہ روڈ پر کیا جائے گا ۔
اسی طرح 11 اکتوبر بروز منگل صبح 10 بجے خواتین کی جانب سے شہر کے سرکاری ہاسپٹل ہارون انصاری ہاسپٹل اور سول ہاسپٹل مالیگاؤں کے مریضوں میں فروٹ کی تقسیم، 12 اکتوبر بروز بدھ شام 7/ بجے سے رات 10/ بجے تک مالیگاؤں شہر کے تمام شعراء،ادباء و فنکاروں کی جانب سے استقبالیہ مشاعرہ حبیب لانس،نورنگ کالونی بہ اعزاز شیخ رشید منعقد کیا جائے گا ۔13 اکتوبر بروز جمعرات کو دوپہر 3 بجے سے 5 بجے تک خواتین کی جانب سے استقبالیہ تقریب لوٹس لانس نورنگ کالونی میں منعقد ہوگی ۔اور 14 اکتوبر بروز جمعہ کو شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک شہری سطح پر جشن استقبالیہ و عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد انصار جماعت خانہ گراؤنڈ پر کیا جائے گا ۔
اس موقع پر اعجاز عمر نے کہا کہ شہریان کی جانب سے استقبالیہ کمیٹی کو تجویز آئی تھی کہ شیخ رشید صاحب کی خدمات کا اعتراف ایک دن میں نہیں کیا جاسکتا اس لئے اسے کم از کم ہفتہ بھر کیلئے منعقد کیا جائے ۔اس لئے کہ شیخ رشید نے شہر کے ہر طبقہ کیلئے اپنی خدمات پیش کی ہے ۔ اسی طرح ایڈوکیٹ ہدایت اللہ، عرفان علی عابد علی ،رئیس عثمانی ،ریاض علی حافظ انیس اظہر نے بھی اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے استقبالیہ کمیٹی کی جانب سے شیخ رشید کی خدمات سے متعلق پروگرام کی تفصیلات اجاگر کی اور عوام سے شرکت کی گزارش کی ہے ۔
اس پریس کانفرنس میں شکیل بیگ ،عرفان علی، اسلم انصاری، اعجاز عمر ،رفیق کھجور والے، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ، حافظ انیس اظہر، مستقیم انجینئر ،ریاض علی ،شاہد قاضی، رئیس عثمانی، اخلاق شاہ، نعیم سر، ذاکر باغبان، مجیب سر شبیر چاچا،نعیم پٹیل ،فاروق قریشی، یاسین باگلا ،بابو سنگھانیہ، شفیق باکسر ،ذاکر بھانجہ،کامران شیخ، مسلم انصاری وغیرہ موجود تھے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں