اجیت پوار ،جینت پاٹل اور چھگن بھجبل بھی شیخ رشید کو نیک خواہشات پیش کرنے مالیگاؤں تشرف لائیں گے
ممبئی میں اجیت دادا پوار سے وفد کی ملاقات، انصار جماعت خانہ گراؤنڈ پر شہری استقبالیہ اجلاس کی تیاریاں تیز
مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر کے سیاسی، سماجی و عوامی لیڈر شیخ رشید کی 40 سالہ خدمات کا اعتراف کرنے کیلئے آئندہ ماہ 14 اکتوبر کو انصار جماعت خانہ گراؤنڈ پر ایک شہری استقبالیہ اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے جسکی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں ۔اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر ممبئی سے استقبالیہ کمیٹی کے کنوینر شکیل جانی بیگ نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی خدمات کا اعتراف و استقبال جہاں شہریان کریں گے وہیں انہیں نیک خواہشات و مبارک باد پیش کرنے کیلئے مہاراشٹر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ و موجودہ اپوزیشن لیڈر اجیت دادا پوار، راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر جینت پاٹل اور سابق رابطہ وزیر چھگن بھجبل بھی مالیگاؤں تشریف لائیں گے ۔شکیل بیگ نے بتایا کہ آج ممبئی میں اجیت دادا پوار سے ملاقات کرنے پہنچے وفد میں سابق ایم ایل اے شیخ رشید ،این سی پی کے مقامی صدر آصف شیخ، شکیل جانی بیگ ،ابراہیم شیخ جلیل و دیگر افراد موجود تھے ۔یہاں اجیت دادا پوار نے کہا کہ میں شیخ رشید کے پروگرام میں شرکت کروں گا اور ساتھ میں ہمارے لیڈران کو بھی مدعو کروں گا ۔ شکیل بیگ نے کہا کہ اجیت پوار سمیت دیگر لیڈران کی 14 اکتوبر کے ہونے والے شیخ رشید کے استقبالیہ اجلاس میں شرکت یقینی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے شہری استقبالیہ دینے کیلئے تیاریاں تیز کردی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں