آج بروز جمعہ صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر اور مدیر الجامعہ شیخ ارشد مختار صاحب کا وفد بلڈانہ شہر میں

 آج بروز جمعہ صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر اور مدیر الجامعہ شیخ ارشد مختار صاحب کا وفد بلڈانہ شہر میں


مالیگاؤں (پریس ریلیز) آج مورخہ 30ستمبر 2022بروز جمعہ صوبہ مہاراشٹر کا مشہور ضلع بلڈانہ میں ضلعی جمعیت اہل حدیث بلڈانہ کی محمدی مسجد کی ازسر نو تعمیر ادارہ المساجد والمدارس کے زیر اہتمام مکمل ہوئی۔ اور آج اس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے ادارہ المساجد والمدارس کے مدیر شیخ ارشد مختار حفظہ اللہ،شیخ عبدالصمدسلفی صاحب،مولانا شکیل احمد فیضی صاحب شریک ہوئے۔ 


اور اسی طرح صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے امیر ڈاکٹر سعید احمدفیضی(مع اہلیہ) ،صوبائی جمعیت کے ناظم اعلیٰ حافظ عنایت اللہ محمدی، صوبائی رکن عاملہ رشید احمد فیضی(مع اہلیہ) اور اس کے علاوہ مالیگاؤں سے شہادت بھائی (پرنس مٹیریل) نے شرکت کی۔

الحمدللہ محمدی مسجد ،گولی باڑہ بلڈانہ کا شیخ ارشد مختار حفظہ اللہ کے خطبہ جمعہ سے افتتاح عمل میں آیا۔ شیخ نے مساجد کی تعمیر اور اس کی اہمیت وفضیلت پر مدلل وجامع خطبہ ارشاد فرمایا۔ اور مسجد کی تعمیر کے بعد اس کے حقوق کی طرف رہنمائی فرمائی۔اور ساتھ ہی مسجد کی خریدی میں مالیگاؤں کی ایک خاتون کا(بغیر نام لئے) ذکر کیا کہ انہوں نے ایک خطیر رقم کے ذریعے اللہ کے گھر میں مخلصانہ تعاون فرمایا۔

ہماری دعاء ہے کہ زمین میں خطیر رقم دینے والی اس خاتون کو اللہ تعالیٰ جنت میں ایک گھر تعمیر کردے اور شیخ ارشد مختار حفظہ اللہ کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت بخشے۔ اور مساجد کے تئیں ان کی گراں قدر خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے والد محترم بانی جامعہ شیخ مختار احمد ندوی رحمہ اللہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین 

الحمدللہ! زمین کی خریداری اور تعمیر کے سلسلے میں ضلعی جمعیت اہل حدیث بلڈانہ کے جملہ ذمہ داران اور احباب جماعت کی کاوشیں قابل ستائش ہے۔

اللہ تعالیٰ ان تمام لوگوں کی خدمات کو قبول فرمائے اور مزید کام کی توفیق عطا فرمائے آمین..... 

اس افتتاحی تقریب میں ضلع بلڈانہ کے اطراف کی جمعیات کے ذمے داران واحباب جماعت کے علاوہ بلڈانہ شہر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


نشریات ۔صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر،مالیگاؤں

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی