مشہور سماجی خادمہ مہروالنساء اشفاق احمد راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت، این سی پی بھون پر استقبال آصف شیخ کیساتھ سماجی و عوامی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کا عزم ، آنگن واڑی اور خواتین کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کریں گے :آصف شیخ

 مشہور سماجی خادمہ مہروالنساء اشفاق احمد راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت، این سی پی بھون پر استقبال

آصف شیخ کیساتھ سماجی و عوامی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کا عزم ، آنگن واڑی اور خواتین کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کریں گے :آصف شیخ


مالیگاؤں  (پریس ریلیز) راشٹروادی کانگریس پارٹی کی عوامی مقبولیت میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے اور شیخ رشید و آصف شیخ کے تعمیری کاموں سے پتہ چلتا ہے کہ کام کرنے والے لیڈران یہی ہیں اسی لئے عوام کو ان سے امیدیں بھی وابستہ ہیں ۔میں نے میری سماجی خدمات کے کم و بیش 25 سال وقف کئے ہیں ۔آج بھی میری خدمات جاری ہیں لیکن درست پلیٹ فارم نہ ملنے سے میں نے غور کیا اور ہیرے کی فرق ایک جوہری کو ہی ہوتی ہیں کہ مصداق میں نے راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور آج راشٹروادی بھون پر میرا استقبال کیا گیا ۔اسطرح کی جملوں کا اظہار مشہور سماجی خادمہ مہروالنساء اشفاق احمد نے کیا ۔موصوفہ نے اپنے تجربات کی روشنی میں عوامی و فلاحی کاموں کو انجام دینے کا عزم ظاہر کیا ۔


اس سے قبل راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے مہروالنساء اشفاق احمد کا این سی پی میں شمولیت پر والہانہ استقبال کیا ۔یہاں شیخ آصف نے انہیں مبارکباد پیش کی اور خیر مقدم کیا ۔شیخ آصف نے کہا کہ مہروالنساء آپا کے این سی پی میں آنے سے یقیناً عوامی کام کاج ہونگے خواتین کے مسائل حل ہونگے ۔ہم مالیگاؤں سے لیکر ناسک ممبئی تک آنگن واڑی اور خواتین کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ راشٹروادی مہیلا سیل میں مہروالنساء آپا کو اہم ذمہ داری بھی جلد ہی دی جائے گی ۔اس موقع پر اعجاز عمر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔سابق سی ایس آئی اشفاق احمد کے علاوہ راشٹروادی مہیلا سیل کی صدر یاسمین سید، شاہینہ انصاری، سمیت اسلم انصاری، انیس اظہر،شیخ غوث، حنیف راشن والے، ایوب خان، فرحان شیخ،مسلم انصاری وغیرہ موجود تھے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی