تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا کے مصداق زری والا اکیڈمی کامیابی کی بلندیوں پر گامزن
تعلیمی سفر میں زری والا اکیڈمی کے طلباء کی NEET امتحان میں قابل رشک کامیابی
مالیگاؤں (پریس ریلیز) انجمن معین الطلباء اسم بامسمہٰ کے مطابق شہر عزیز میں تعلیمی خدمات کا دائرہ وسیع کئے ہوئے ہیں اور الحمد للہ آج اس کیمپس میں ہزاروں تشنگان علم تعلیم سے سرفرازی حاصل کررہے ہیں ۔اے ایم ٹی کیمپس میں KG تا PG نظام تعلیم کا عمدہ نظم جاری و ساری ہیں ۔ انجمن معین الطلباء شب و روز کی جدوجہد کے بعد اپنے طلباء کو ایک معیاری درسگاہ فراہم کرنے میں کامیاب ہوا ہے جہاں بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ چہار دیواری سے گھرا ہوا پر فضا ماحول طلباء کی ذہنی نشو و نما میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
انجمن معین الطلباء کیمپس میں انتظامیہ کے حسن تعاون سے زری والا اکیڈمی کے زیر اہتمام جاری شاہین کلاسیس نے بھی انتہائی قلیل مدت میں مالیگاؤں ہی نہیں بلکہ مہاراشٹر میں ایک نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے اور آج اس کلاسیس میں سیکڑوں طلباء میڈیکل کے انتہائی مشکل ترین امتحان میں بلاخوف و خطر شرکت کرتے ہوئے کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں ۔
شعبہ طب کی تعلیم حاصل کرنا اور ڈاکٹر بننا لاکھوں والدین اور طلباء کی خواہش ہوتی ہے۔لیکن ہر سال چند ہزار ہی خوش نصیب اس خواہش کو پانے میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔پرائیوٹ میڈیکل کالجوں کی مہنگی ترین فیس کو ادا کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ۔اس لیے شہر کے بیشمار طلباء اپنی اس خواہش کو چھوڑ کر دوسرے شعبوں میں قسمت آزمائی کرنے لگتے ہیں۔ سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلہ بہت مشکل سے ہوپاتا ہے۔ میڈیکل کیلئے ہونے والا مقابلہ جاتی امتحان نیٹ NEET ملک کے مشکل ترین امتحانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ جس کیلئے سخت تیاری کی ضرورت ہوتی ہیں ۔دیگر شہروں میں کوچنگ انسٹی ٹیوٹس بھاری بھرکم فیسیں وصول کرتے ہیں ہیں ۔ ایسے میں ہمارے شہر کے طلباء کے لیے اس شعبہ میں داخلہ بہت مشکل مانا جاتا رہا ہے ۔لیکن شہر کے طلباء کو کم فیس میں معیاری تعلیم فراہم کیلئے انجمن معین الطلباء اور شاہین اسٹڈی گروپ کے اشتراک سے اے ایم ٹی کیمپس مالیگاؤں میں جاری زری والا اکیڈمی کے تحت NEET امتحان کی تیاری کے مقصد سے اسحق سیٹھ زوری والا نے نیٹ NEET امتحان کی اسٹڈی کیلئے زری والا اکیڈمی کا آغاز کیا۔
اور الحمد اللہ یہ پودا اب شجر سایہ دار بن چکا ہے اور سابقہ سال کی روایات کو مزید پروان چڑھاتے ہوئے زری والا اکیڈمی کے طلبہ نے نیٹ کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کر کے یقیناً انجمن معین الطلباء کے مشن کو کامیاب کرنے کی پہل کی ہے ۔ الحمد اللہ طلبہ و طالبات نے میڈیکل انٹرنس امتحان NEET میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کی۔ جو کہ شہر عزیز کیلئے ایک مشعل راہ ہے ۔
زری والا اکیڈمی کے تحت میڈیکل NEET امتحان میں 300 سے زائد طلباء نے شرکت کی جس میں تمام طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔ان میں 52 طلباء نے 500 سے زائد مارکس حاصل کئے جبکہ 150 طلباء 400 سے زائد مارکس حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اس کے علاوہ 11 طلبہ وطالبات نے 600 سے زائد نمبرات حاصل کئے ۔ ان میں سے تقریباً 30 طلباء ان شاء اللہ MBBS کی فری سیٹ کے مطابق سرکاری کوٹہ سے ایڈمیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے ۔ یقینا یہ کامیابی مسلم طلبہ وطالبات کے روشن مستقبل کی ایک شاندار ضمانت ہے۔
زری والا اکیڈمی میں صبح 7:30 بجے سے شام 5 بجے تک طلباء کی تیاری پرسکون و پرفضا ماحول میں جاری رہتی ہیں اسکے علاوہ انہیں سلیف اسٹڈی کیلئے رات 8:30 بجے تک زائد وقت مع سہولیات فراہم کی جاتا ہے ۔آف لائن کلاسس پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ آن لائن کلاسیس کا بھی بہتر نظم کیا جاتا ہے ۔ڈسپلن،اخلاق، اقدار کی تعلیم کے ساتھ دینی ماحول میں طلباء کو نیک فعل اور قابل بنایا جاتا ہے ۔اس اکیڈمی میں NEET امتحان کی تیاری کرنے والے طلباء کو موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی رہتی ہیں ۔اسی طرح زری والا اکیڈمی میں درس و تدریس کے فرائض انجام دینے والے اسٹاف ممبران کی جدوجہد، اصول و قواعد کے سبب طلباء کے نتائج قابل اطمینان بخش آرہے ہیں ۔اس کامیابی کو دیکھتے ہوئے صرف شہر عزیز نہیں بلکہ بیرون شہر کے 100 سے زائد طلباء اور برادران وطن کے طلباء بھی زری والا اکیڈمی میں تعلیم حاصل کرنے میں فخر محسوس کررہے ہیں ۔ یہاں فیس اسٹرکچر اسٹینڈرڈ رکھا گیا لیکن حفاظ کرام، امام اور غریب طلباء کے لئے رعایت کا خصوصی انتظام کیا جاتا ہے ۔آج شہر عزیز کے طلباء اس کلاس سے کامیاب ہوکر ڈونیشن کے نام پر خرچ ہونے والے اپنے والدین کے لاکھوں روپے محفوظ کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں اور فری سیٹ پر سرکاری و پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلہ لیکر کامیابی حاصل کررہے ہیں ۔
زری والا اکیڈمی کے امسال کے بیچ کی قابلِ رشک کامیابی پر تقریب تہنیت کا انعقاد یکم اکتوبر کو اے ایم ٹی کیمپس مالیگاؤں میں منعقد کیا جارہا ہے ۔جس میں شہر و بیرون شہر کی ممتاز شخصیات بطور مہمان خصوصی شرکت کررہے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں