شیخ رشید کے اعزاز میں استقبالیہ اجلاس آگرہ روڈ سے متصل نور باغ گراؤنڈ پر ہوگا ، استقبالیہ کمیٹی کی میٹنگ میں مشورہ
سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار ،این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے، تیاریاں جاری
مالیگاؤں (پریس ریلیز) معروف? عوامی? لیڈر شیخ رشید کے اعزاز میں منعقد ہونے والے استقبالیہ اجلاس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔اس ضمن میں آج راشٹروادی بھون پر استقبالیہ کمیٹی کی مشورتی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔جس میں طئے پایا گیا کہ کوہ نور آئیس فیکٹری ک?
N پیچھے، سنتوش سائزنگ کے پیچھے نور باغ میں واقع گراؤنڈ پر 14 اکتوبر کو اجلاس عام منعقد کیا جائے گا اور اس اجلاس میں ممبئی س. ے بطور مہمان خصوصی سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار اور مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر جینت پاٹل شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر استقبالیہ کمیٹی کے کنوینر شکیل جانی بیگ نے تفصیل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اجیت دادا پوار اور جینت پاٹل کی جانب سے شیخ رشید کے استقبالیہ اجلاس میں شرکت کیلئے گرین سگنل مل گیا ہے ۔آج کی استقبالیہ کمیٹی کی مشورتی میٹنگ میں مختلف عنوانات پر غور و خوص کرتے ہوئے فیصلہ لیا گیا اور 7 اکتوبر سے 14 اکتوبر تک ہونے والے پروگرام کو قطعیت دی گئی ۔اس دوران ہفتئہ اعتراف خدمات کے پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مزید لائحہ عمل تیار کیا گیا ۔استقبالیہ کمیٹی کی مشورتی میٹنگ میں شکیل جانی بیگ، عرفان علی ،اعجاز عمر ،اسلم انصاری ۔رفیق کھجور والے، ریاض علی ۔منموہن شیواڑے، بابو سنگھانیہ ،شفیق باکسر ،غازی مظفر خان، عقیل انصاری ،کلیم چائے پتی والا، ظفر احمد، عبدالکریم موٹو، مسلم انصاری مستقیم انجینئر سمیت دیگر ذمہ داران اور بطور خاص آصف شیخ بھی موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں