اینٹی کرپشن بیورو کی کارروائی ، سٹی پولس اسٹیشن کے پی آئی شریش کمار تاراچند گھسر اور ایک پولس ملازم اتمارام کاشی ناتھ رشوت طلب کرنے کے الزام میں گرفتار
مالیگاؤں / سرکاری دفاتر میں محکمہ رشوت ستانی کیجانب سے رشوت طلب کرنے والے آفیسران پر کارروائی کی خبر اب عام سی بات ہوگئی ہے اور اس ضمن میں محکمہ انسداد رشوت ستانی کی جانب سے عوام سے اپیل بھی کی جاتی ہے کہ وہ رشوت دینے سے گریز کریں لیکن یہ معاملہ تھمتا نظر نہیں آتا ۔اسی ماہ میں ناسک ضلع سے تقریبا لاکھوں روپے رشوت لینے کے معاملے میں کئی سرکاری آفیسران گرفتار ہوئے ہیں ۔اس سلسلے میں آج پھر ایک خبر سے مالیگاؤں شہر پولس انتظامیہ میں ہلچل مچی ہوئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ناسک یونٹ کی کارروائی میں سٹی پولس اسٹیشن ایک پولس آفیسر اور ایک ملازم کے گرفتار ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ 30 سالہ شکایت کنندہ نے شکایت درج کروائی کہ ملزم نمبر ایک سریش کمار تاراچند گھسر ، پولیس انسپکٹر مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن ، ناسک دیہی۔ ساکن مقیم حال فلیٹ نمبر 05 ، شیواپروتی اپارٹمنٹس ، سرسوتی اسکول ، سویگاؤں اور ملزم نمبر دو اتمارام کاشیناتھ پاٹل ، پولیس نائک ، بکل نمبر 2493 ،مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن ، ناسک دیہی۔ مقیم حال کمرہ نمبر 6 ، دوسری منزل ، موچھی کارنر ، کیمپ روڈ ، مالیگاؤں سٹی اسی طرح تیسرا ملزم سید راشد سید رفیق عرف راشد باٹا مالیگاؤں رشوت لینے کے معاملے ملزم بنائے گئے ہیں ۔اسطرح کی پریس نوٹ ناسک ضلع اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے دی گئی ۔پریس نوٹ کے مطابق 3 ستمبر کو شکایت کنندہ کا بھائی اور اس کے دو دوست رات کے کھانے کے بعد گھر واپس آرہے تھے تب ہی انہیں اس بنیاد پر مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا کہ وہ ایک ممنوعہ اشیاء کا استعمال کر نشہ میں مبتلا ہیں ۔اس پر شکایت کنندہ کے بھائی اور اس کے دو دوستوں نے کارروائی نہ کرنے کیلئے پولس سے مطالبہ کیا ۔ان سے پولس نے لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ اسی طرح اسکے بھائی اور دوست سے پچاس ہزار طلب کرنے کو کہا اس پر سمجھوتہ کرتے ہوئے شکایت کنندہ کے بھائی کے لئے بیس ہزار روپے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس ضمن میں ان ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
اس کارروائی میں سندیپ گھوگے ،پولیس انسپکٹر اینٹی کرپشن بیورو ، اسسٹنٹ ٹریپ آفیسر گایتری جادھو ، ایکناتھ باویسکر ، منوج پاٹل ، سنجے ٹھاکرے، نتن نیٹیر ، سنتوش گنگورڈے نے سنیل کڈاسنے سپرنٹنڈنٹ پولیس اینٹی کرپشن بیورو کی رہنمائی میں کارروائی کو انجام دیا۔ نارائن نیہالڈ ایس او ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ،ستیش بھامرے ایس او ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولس ،ڈائریکٹر جنرل پولیس مہاراشٹرا اسٹیٹ نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ملازم یا آفیسر عوام سے رشوت کا مطالبہ کرتا ہے تو وہ فوری طور پر اینٹی کرپشن بیورو سے رابطہ کریں اینٹی کرپشن بیورو ناسک
02532575628 /02532578230
ٹول فری نمبر 1064

ایک تبصرہ شائع کریں