فرار مکوکا ملزم جلال الدین قریشی عرف عارف قریشی اترپردیش سے گرفتار، DYSP تیگبیر سندھو اسکواڈ کی کارروائی
مالیگاؤں / گزشتہ 28 نومبر کو تیگبیر سنگھ سندھو، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، مالیگاؤں سٹی سب ڈویژن کو اطلاع ملی کہ پوارواڑی پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ و گناہ رجسٹرڈ نمبر 104/2021 ایکٹ 302، 397، 120(b)، 201، 109، 504، 506، 34 آرم ایکٹ 3/25، 5/27 کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر آرگنائزڈ کرائم کنٹرول ایکٹ کی دفعہ 3(1) (ii) , 1999. , 3(2), 3(4) (مکوکا) نامی ملزم جلال الدین کمال الدین قریشی عرف عارف قریشی جو کہ دو سال سے مفرور تھا کو ریاست اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں مقیم ہونے کی اطلاع ملی ۔ملزم کا موبائل نمبر ملنے کے بعد اسے ٹریس کرنا ممکن ہوا اور اسپیشل اسکواڈ کے شیلیش پاٹل، عمران سید، دنیش شیراوتے، پوکو۔ اشفاق شیخ کو خفیہ طریقے سے ٹریس کرنے کے لیے اتر پردیش روانہ کیا گیا ۔اس کے بعد اسپیشل اسکواڈ نے ملزم کے موبائل نمبر سے لوکل کرائم برانچ نمبر پر اس کی لوکیشن ٹریس کی۔ ہیمنت گلبلے، پردیپ بہرام نے وقتاً فوقتاً اس کی تلاش کے بعد اتر پردیش کے کچھوچھہ شریف سے ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔آج اسے مقامی عدالت میں پیش کیا اور ٹرانزٹ ریمانڈ پر مکمل قانونی کارروائی کرتے ہوئے اسے بحفاظت 4 دسمبر کو مالیگاؤں لایا گیا۔ مالیگاؤں کے جلال الدین کمال الدین عرف عارف قریشی کے خلاف 302، 307، 395 جیسے کل 16 معاملات درج کیے گئے ہیں۔ اسے 2019 میں 01 سال کے لیے ناسک ضلع سے حد پار کیا گیا تھا ۔ پوارواڑی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہونے کے بعد سے وہ تقریباً دو سال سے مفرور تھا۔ مذکورہ ٹیم کے افسران/انفورسرز نے سخت محنت کی، بیرون ریاست سے اس کی تلاش کی اور اسے حراست میں لیا اور اسے بحفاظت مالیگاؤں پہنچایا اور اس کے خلاف مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ، ناسک دیہی شری شاہ جی امپ اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، مالیگاؤں انیکیت بھارتی کی رہنمائی تیگبیر سنگھ سندھو، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، مالیگاؤں اور ان کے خصوصی دستے کے نائب شیلیش پاٹل،عمران سید، دنیش شیراوتے، اشفاق شیخ کے علاوہ ساتھ لوکل کرائم کے ہیمنت گلبلے، پردیپ بہرام نے یہ کارروائی انجام دی۔اسطرح کی تفصیلات ایک پریس ریلیز میں پولس ڈپارٹمنٹ نے جاری کیا ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں