شہر مالیگاؤں میں دیڑھ لاکھ خاندان سرکاری اناج اسکیم سے محروم ، راشن دکانوں سے کیسری کارڈ ہولڈرس کو فوری اناج دیا جائے مالیگاؤں میں 200 نئی راشن دکانوں کو شروع کیا جائے، اناج، تیل شکر کے حصول کیلئے این سی پی کا 12 دسمبر کو دھڑک مورچہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کی ہنگامی میٹنگ، سابق میئر شیخ رشید و طاہرہ شیخ کی پریس کانفرنس سے مخاطبت

 شہر مالیگاؤں میں دیڑھ لاکھ خاندان سرکاری اناج اسکیم سے محروم ، راشن دکانوں سے کیسری کارڈ ہولڈرس کو فوری اناج دیا جائے 

مالیگاؤں میں 200 نئی راشن دکانوں کو شروع کیا جائے، اناج، تیل شکر کے حصول کیلئے این سی پی کا 12 دسمبر کو دھڑک مورچہ

راشٹروادی کانگریس پارٹی کی ہنگامی میٹنگ، سابق میئر شیخ رشید و طاہرہ شیخ کی پریس کانفرنس سے مخاطبت 

مالیگاؤں / ملک میں گیہوں چاول،تیل، شکر،دال،گیس سلینڈر اور دیگر روز مزہ کے استعمال ہونے والی اشیاء کے دام روز بروز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہیں ۔غریب اور زیادہ غریب ہورہا ہے، بے روزگاری اور بھکمری میں اضافہ ہورہا ہے لیکن مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کے دکھ درد کو کم کرنے کی بجائے اس میں اضافہ کرتی ہے جارہی ہیں، غریبوں کو راشن سے اناج بھی نہیں دیا جارہا، اگر آج ہم مرکزی حکومت کیخلاف اپنی ناراضگی کا اظہار نہیں کریں گے تو آنے والا کل ہمارے لئے مزید دشواریاں پیدا کردیگا ، لہٰذا ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا، اپنے حقوق کیلئے لڑنا ہوگا، عوام کی اصلی طاقت سرکار کو بتانا ہوگا، غریبوں کو حق دلانا ہوگا۔اسطرح کا جملوں کا اظہار شیخ رشید نے این سی پی عہدیداران کی میٹنگ میں کیا ۔موصوف نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج شہر میں غریبی سطح کے نیچے زندگی گذارنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔حکومت مہاراشٹرکی جانب سے کیسری کارڈ ہولڈرس کو اناج دیئے جانے کے احکامات ہونے کے باوجود مالیگاؤں شہر میں ان کیسری کارڈ ہولڈرس کو اناج نہیں دیا جارہا ہے ۔کیوں؟ ۔شیخ رشید نے مرکزی و ریاستی حکومت کی بیجا پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں شہر کے دیڑھ لاکھ خاندان سرکاری اناج اسکیم سے محروم ہو گئے ہیں ۔شہر کے غریب عوام کو راشن سے اناج نہیں دیا جارہا ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ مالیگاؤں شہر کے 1 لاکھ 20 ہزار کیسری کارڈ ہولڈرس کو فوراََ اناج دینا شروع کیا جائے۔، 50 ہزار پیلے اور انتیودئے راشن کارڈ ہولڈرس کو نئے راشن کارڈ بنا کر فوراََ د یئے جائیں۔پیلے اور انتیودئے کارڈ ہولڈرس کے ناموں کا آن لائن اندراج فوراً شروع کیا جائے۔ ناموں کو بڑھانے اور کم کرنے کیلئے فیس بھرنے کی سہولت تحصیلدار آفس کی بجائے FDOآفس ہی میں شروع کی جائے۔ تمام راشن کارڈ ہولڈرس کو تقسیم کئے جانے والے اناج کی رسید دینا شروع کیاجائے۔جاری دسمبر کے مہینے سے تمام پیلے اور انتیودئےکارڈ ہولڈرس کو شکر دینا شروع کیا جائے۔مالیگاؤں شہر میں فی الحال 130راشن دکان ہے جو کہ آبادی کے اعتبار سے بہت کم ہے، شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے مدنظر راشن دکانوں کی تعداد بڑھا کر 200 کی جائے۔ 

اس موقع پر سابق میئر طاہرہ شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج گھریلو بجٹ شدید متاثر ہوچکے ہیں، عورتوں کو گھریلو نظام درست رکھنے میں دشواریاں پیدا ہو رہی ہیں، اناج کیلئے ہماری ماں ، بہنوں کو در در بھٹکنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے انہیں تکالیف کو مد نظر رکھتے ہوئے خواتین کو راحت دینے کیلئے آئیے مورچہ کا حصہ بنیں ۔موصوفہ نے کہا کہ ان تمام کیسری کارڈ ہولڈرس کے ساتھ ہورہی سراسر نا انصافی اور سرکاری انتظامیہ کی تانا شاہی کیخلاف مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے شیخ رشید و آصف شیخ کی قیادت میں مورخہ 12دسمبر2022 بروز پیر کو دوپہر 3 بجے اشوکا لاج ، میونسپل مراٹھی اسکو ل کے سامنے آگرہ روڈ سے پرانت آفس تک ایک دھڑک احتجاجی مورچہ نکالا جارہا ہے ۔ شیخ رشید و طاہرہ شیخ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے حق کوحاصل کرنے کیلئے مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے نکلنے والے اس دھڑک مورچے کو کامیاب بنائیں اور عوامی طاقت کا عظیم الشان مظاہرہ کر سرکاری انتظامیہ کو سوچنے پر مجبور کردیں ۔اس موقع پر مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی

مہیلا سیل ،سیوا دل سیل ،یوا سیل ،کامگار سیل ،اسٹوڈنٹس سیل ،فارمیسسٹ سیل ،رکشا چالک مالک سیل، کوآپریٹو سیل ،ادیوگ بیوپار سیل، وی جے این ٹی سیل ،او بی سی سیل، لیگل سیل ،مچھلی مار سیل سمیت تمام ورکروس و عہدیداران کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی