بالآخر مہاراشٹر کابینہ میں نان گرانٹ اساتذہ کیلئے 11 سو کروڑ کو ملی ہری جھنڈی ، اگھوشت شکشک مہا سنگھ اور شکشک سمنوئے مہا سنگھ کی جدوجہد کامیاب مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے تمام نان گرانٹ اساتذہ ، گریجویٹ و ٹیچر ایم ایل ایز کا شکریہ

 بالآخر مہاراشٹر کابینہ میں نان گرانٹ اساتذہ کیلئے 11 سو کروڑ کو ملی ہری جھنڈی ، اگھوشت شکشک مہا سنگھ اور شکشک سمنوئے مہا سنگھ کی جدوجہد کامیاب


 مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے تمام نان گرانٹ اساتذہ ، گریجویٹ و ٹیچر ایم ایل ایز کا شکریہ


ممبئی / 281 دنوں سے جاری اگھوشت شکشک مہا سنگھ کی محنت رنگ لائی۔ حکومت مہاراشٹر نے نان گرانٹ اساتذہ کرام کو گرانٹ دینے کیلئے 11 سو کروڑ روپے کے بجٹ کو آج کابینہ میٹنگ میں منظوری دی ہے ۔یہ میٹنگ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پر وزیر تعلیم دیپک کیسرکر نے محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک تجویز پیش کی جسے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور وزیر مالیات دیویندر فرنویس سمیت کابینہ نے منظور کرلیا۔ خیال رہے کہ اگھوشت شکشک مہا سنگھ گزشتہ 281 روز سے دھرنے اندولن کی راہ پر گامزن ہے تو وہیں شکشک سمنوئے مہا سنگھ نے بھی گزشتہ تین ماہ تک گرانٹ کیلئے آزاد میدان میں دھرنا برقرار رکھا ۔مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے نان گرانٹ اساتذہ ،20 ،40 اور 60 فیصد گرانٹ یافتہ اساتذہ کی شب و روز کی محنت رنگ لائی ۔اساتذہ کی تنظیموں کی جانب سے 400 سے زائد دھرنے اندولن کئے گئے۔تقریباً درجنوں اساتذہ نان گرانٹ پر ہی سبکدوش ہوگئے ۔20 سالوں بعد مہاراشٹر کی سرکار نے ایک تاریخی فیصلہ لیا ۔گزشتہ 17 نومبر کو سرکار نے اعلان کیا تھا کہ ہم اساتذہ کو گیارہ سو 60 کروڑ روپے پیکج منظور کررہے ہیں ۔اس سلسلے میں آج کابینہ نے اس پیکیج کو منظور کردیا ہے ۔اس سلسلے ممبئی میں مسلسل جدوجہد جاری رکھنے والے اگھوشت شکشک مہا سنگھ اور شکشک سمنوئے مہا سنگھ میں ببن ایولے سر ،رنگاڑی سر ،بھاگیہ شری میڈم ،مہیندر سر ،ریکھا سونار، کے پی پاٹل، ڈی ڈی کلکرنی، نلیش گانگورڈے جامنک سر ،گائلی میڈم نے طویل جدوجہد کی ۔اسطرح کی اطلاع اگھوشت شکشک مہا سنگھ کی جانب سے شیخ زاہد سر مالیگاؤں ہائی اسکول نے دی ۔انہوں نے تنظیم کے حوالے سے بتایا کہ ہم اس موقع پر اللہ رب العزت کے پناہ شکر گزار ہیں، وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات ،وزیر تعلیم ،شکشک ایم ایل ایز ، گریجویٹ ایم ایل ایز اور بالخصوص نان گرانٹ اساتذہ اور اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر و انتظامیہ کے شکر گزار ہیں ۔اگھوشت شکشک مہا سنگھ کی جانب سے مالیگاوں ہائی اسکول کے شیخ زاہد سر، افتخار انصاری سر، باسط سر، مدر عائشہ کے وسیم سر، ندیم سر، اسی طرح ظہور زمزم، مبشر سر نے بھی مالیگاؤں شہر کے تمام نان گرانٹ اساتذہ اور ہیڈ ماسٹر و اسکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور جلد ہی مزید معلومات کیلئے ایک میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جی آر جاری ہونے کے بعد ہی گرانٹ کی صحیح صورت حال و تفصیلات واضح ہوسکے گی ۔ذمہ داران نے اساتذہ سے مطمئن اور بیدار رہنے کی اپیل کی ہے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی