ملّت انگلش میڈیم اسکول میں یومِ جمہوریہ کا شاندار انعقاد

 ملّت انگلش میڈیم اسکول 

 میں جشنِ یومِ جمہوریہ کا شاندار انعقاد

مالیگاؤں (پریس ریلیز) مورخہ 26 جنوری 2023 بروز جمعرات ملت انگلش میڈیم اسکول میں یوم جمہوریہ کی تقریب اپنے روایتی انداز میں منائی گئی۔ اس موقع پروگرام کےصدر جمیل احمد جلیل احمد صاحب کے دست مبارک سے رسم پرچم کشائی کا عمل انجام دیا گیا۔

اسکول ہذا کے چیرمن چاند خان سر نے مہمانوں کا اپنے پرتپاک انداز سے استقبال کیا۔


محمد امین عبدالجبار  (ساگر) سر( MALEGAON HIGH SCHOOL)


 اور شہناز عقیل احمد میڈم (JAT HIGH SCHOOL) نے اسٹیج کو رونق بخشی۔ملت انگلش میڈم اسکول کے ابھرتے ستاروں نے اپنے دلکش انداز میں مختلف پروگرام کو پیش کر کے شامعین کو لطف اندوز کیا۔

محمد امین (ساگر) سر نے اپنے جامع انداز میں شامعین سے خطاب کیا اور آخر میں ملت انگلش میڈیم اسکول کے روح رواں چاند خان سر نے اپنے دلنشیں انداز میں اپنے خیالات کو سامعین کے سامنے پیش کیا۔ رسم شکریے کے ساتھ پروگرام نہایت ہی شاندار طریقے سے اپنے اختتام کو پہنچا۔

ش۔ن۔ا۔ (ملت انگلش میڈیم اسکول)

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی