ناسک گریجویٹ حلقہ انتخاب میں شوبھانگی پاٹل کو بھاری اکثریت سے منتخب کریں: آصف شیخ کی اپیل

 ناسک گریجویٹ حلقہ انتخاب میں شوبھانگی پاٹل کو بھاری اکثریت سے منتخب کریں: آصف شیخ کی اپیل 


مالیگاؤں (پریس ریلیز) مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے دو سالہ انتخابات کیلئے 30 جنوری کو ووٹنگ ہونے جارہی ہیں ۔اس چناؤ میں مہا وکاس اگھاڑی لیے دج ذیل امیدوار ہیں ۔اس سلسلے میں مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے ایک مکتوب مہاراشٹر کے تمام ضلع صدور کو جاری کرتے ہوئے پارٹی کے صدر جینت پاٹل نے مہاوکاس اگھاڑی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کروانے کی اپیل کی ہے ۔مکتوب میں جینت پاٹل نے لکھا ہے کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے تمام لیڈران، عہدیداران اور کارکنان ان امیدواروں کی حمایت کریں اور ان کی میٹنگوں میں شرکت کریں، چناؤ مہم میں حصہ لیں اور انہیں زیادہ سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ منتخب کروانے کی تمام کوششیں کریں۔ 


اس سلسلے میں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کو این سی پی صدر جینت پاٹل نے مکتوب دیتے ہیں گزارش کی کہ وہ مالیگاؤں ناسک دھولیہ نندوربار جلگاؤ‍ں اور احمد نگر اضلاع کے مہاوکاس اگھاڑی کے امیدوار شوبھانگی تائی پاٹل کا کامیاب کروانے کیلئے کوشش کریں۔اس ضمن میں آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں سمیت ناسک ڈیوژن میں تمام گریجویٹ ووٹرس سے درخواست کی ہے کہ وہ مہاوکاس اگھاڑی کی خاتون امیدوار شوبھانگی تائی پاٹل کو بھاری ووٹ دیکر اور دلوا کر منتخب کریں ۔آصف شیخ نے کہا کہ تحریکوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی خاتون و عوامی کاموں کا تجربہ رکھنے والی خاتون ہے ۔جو گریجویٹ بالکل الخصوص اساتذہ کرام و معلمات کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش رہتی ہیں ۔انہیں اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب کریں ۔اسطرح کی اپیل بھیج آصف شیخ نے کی ہے ۔مہاوکاس اگھاڑی کے امیدواروں میں کالے وکرم وسنت راؤ (نیشنلسٹ کانگریس پارٹی) انتخابی حلقہ - اورنگ آباد ڈویژن ٹیچر حلقہ، دھیرج رامبھاؤ لنگاڈے (انڈین نیشنل کانگریس) انتخابی حلقہ امراوتی ڈویژن گریجویٹ حلقہ،مسز شوبھانگی بھاسکر پاٹل (حمایت کردہ ادھو بالا صاحب ٹھاکرے شیو سینا) انتخابی حلقہ - ناسک ڈویژن گریجویٹ حلقہ،اڈبالے سدھاکر گوند( حمایت کردہ کانگریس)‏ انتخابی ناگپور ڈویژن، بلرام دتاتریہ پاٹل (کسان ورکرز پارٹی سپانسرڈ) انتخابی حلقہ - کونکن ڈویژن اساتذہ کا حلقہ

آپ سب سے گزارش ہے کہ تندہی سے انتخابی مہم چلا کر مذکورہ امیدواروں کی ہر ممکن حمایت کریں اور انہیں کامیاب کروانے کی کوشش کریں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی