مالیگاؤں فیسٹیول میں عوام کی بھیڑ امڈ آئی، مجاہدین آزادی کے کردار سمیت ثقافتی تقریب سے طلباء کی پرجوش پیشکش ، ایکشن سانگ،ہزل ،لطیفہ ،ون منٹ شو بیت بازی کا عظیم الشان مظاہرہ آصف شیخ رشید کی خدمات پر مشتمل شارٹ ڈاکیومنٹری فلم کی نمائش ، شہر و بیرون کے معززین کی آمد و استقبال سیل زون و کھانوں کی دکانوں سے ریکارڈ ساز خریداری ، عوام نے مالیگاؤں فیسٹیول تھری کو سپرہٹ قرار دیا

 مالیگاؤں فیسٹیول میں عوام کی بھیڑ امڈ آئی، مجاہدین آزادی کے کردار سمیت ثقافتی تقریب سے طلباء کی پرجوش پیشکش ، ایکشن سانگ،ہزل ،لطیفہ ،ون منٹ شو بیت بازی کا عظیم الشان مظاہرہ 

آصف شیخ رشید کی خدمات پر مشتمل شارٹ ڈاکیومنٹری فلم کی نمائش ، شہر و بیرون کے معززین کی آمد و استقبال 

سیل زون و کھانوں کی دکانوں سے  ریکارڈ ساز خریداری ، عوام نے مالیگاؤں فیسٹیول تھری کو سپرہٹ قرار دیا 



مالیگاؤں / میڈ ان مالیگاؤں فیسٹیول٣ کے تیسرے دن مالیگاؤں شہر سمیت اطراف کی ہزاروں عوام نے امڈتے ہوئے سیلاب کی طرح شرکت کر مالیگاؤں فیسٹیول کی سراہنا کی ۔چار ایکر قطعہ اراضی پر پھیلے ہوئے مالیگاؤں فیسٹیول کے شامیانے میں سروں کی تعداد قابل دید رہی، جگہ اپنی تنگ دامنی کا شکار ہوگئی ۔انتظامیہ کو فوری طور انتظامات کرنے پڑے ۔یہاں تک کہ خود آصف شیخ رشید بھی والنٹیئر بن گئے اور انہوں نے عوام کے بیچ پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا ۔عوام کو ہر طرح سے سہولیات فراہم کرنے کی کامیاب کوشش کی۔فیسٹیول میں خواتین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے فوڈ زون میں مرد حضرات کا داخلہ ممنوع قرار دیا ۔ یہاں صرف فیملی کو ہی اجازت دی گئی ۔رفتہ رفتہ شام ہوتے رہی اور عوام کی تعداد میں ریکارڈ ساز اضافہ ہوتا گیا اور بالآخر ثقافتی پروگرام کیلئے بنایا گیا پانچ ہزار سے زائد کرسیوں پر مشتمل آڈیٹوریم دیکھتے ہی دیکھتے بھرے ہوگیا ۔یہاں خواتین کی تعداد کثیر ہونے سے پروگرام میں بھی فیملی اور خواتین کے داخلہ کو اجازت دی گئی ۔سیل زون میں بھی عوام نے ہزاروں کی خریدی کر مالیگاؤں کی مصنوعـات کو فروغ دیا ۔لذیذ و ذائقہ دار کھانوں کے اسٹال پر بھی عوام نے شکم سیر ہوکر فیسٹیول سے لطف اندوزی حاصل کی ۔ اس موقع پر شہر کی عصری تعلیم گاہوں کے طلباء نے بڑے بڑے ہی دلچسپ انداز میں ہزل، نعت، حمد، لطیفہ ون منٹ شو تقریر، ایکشن سانگ، کیوب شو، ڈرامہ،بیت بازی وغیرہ پیش کر مالیگاؤں کے ٹائلینٹ کو عوام کے روبرو پیش کیا ۔

اس درمیان تعلیم دوست آصف شیخ رشید کی خدمات پر مشتمل شارٹ ڈاکومنٹری فلم بھی بتائی گئی جسے ہزاروں عوام نے تالیوں کی گونج میں قبول کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور آصف شیخ رشید کا اشکریہ ادا کیا ۔

یہاں میونسپل پرائمری اسکول نمبر ایک کے طلباء نے ون منٹ شو میں مجاہدین آزادی کا کردار پیش کیا ۔مالیگاؤں فیسٹیول کے روح رواں آصف شیخ آصف دیگر مہمانوں کے ہاتھوں طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے اعزاز و اکرم سے نوازا گیا ۔

اس موقع پر بیت بازی مقابلہ میں پروفیسر عائشہ سمن نے بڑے ہی دلنشیں انداز میں پروگرام کو چار چاند لگایا ۔یہاں اورنگ آباد اور شامنامہ کے مدیر اعلیٰ شعیب خسرو،ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو ،کلیم دلاور،بنڈو کاکا بچھاؤ، دیپک بھونسلے ، ایڈوکیٹ جیوتی بھونسلے ، رجیندر بھونسلے ،ناسک این سی پی خواتین سیل کی صدر سمیت دیگر مہمانوں کا استقبال آصف شیخ رشید و طاہرہ شیخ رشید کے ہاتھوں ہوا ۔آج دن ہوئے تمام پروگرام کو بحسن و خوبی انجام دینے کیلئے عبدالحلیم صدیقی کیساتھ ہی نظامت عارف بیگ سر، عتیق قریشی، ہاشم سر، انیس اظہر، مبارک سر، اشفاق ایوبی سر، مصباح مریم آپا،نے انجام دیا جبکہ اسلم انصاری، شکیل بیگ،انیس اظہر ،ایڈوکیٹ ہدایت اللہ، یاسین باگلا ،ناظم سر،ندیم سر ،جاوید بیگ، نوید خطیب، جاوید انیس، عبدالمطلب، عتیق بیٹری والا، عمران چمڑے والا،نوید ٹیلر، اجو لہسن والا، ندیم پھنی والا، غازی مظفر خان، احسان شیخ، خالد حاجی، شارق شیخ عمران شیخ رشید و دیگر ذمہ داران نے اپنی خدمات پیش کیں ۔



Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی