میڈ ان مالیگاؤں فیسٹیول تھری کا 3، فروری بروز جمعہ سے شاندار آغاز
21 سو سے زائد طلباء کا پرکشش پرفارمنس ، ذائقہ دار پکوان کے ہوٹلس ، مقامی مصنوعات ، فن زون اور بہت کچھ
مہاراشٹر کیسری پہلوان سکندر شیخ کی آمد ، مقامی و ریاستی لیڈران اور مشہور شخصیات مدعو
آصف شیخ کی پریس کانفرنس سے مخاطبت، انٹری، ایگزٹ، پارکنگ سمیت مکمل تفصیلات اجاگر
مالیگاؤں / میڈ ان مالیگاؤں فیسٹیول تھری کا انعقاد مورخہ 3 فروری بروز جمعہ کو جمعہ کی نماز بعد دوپہر تین بجے سے کیا جارہا ہے ۔یہ فیسٹیول سیاسی بینر تلے نہیں بلکہ غیر سیاسی طور پر کیا جارہا ہے ۔اس فیسٹیول کا مقصد مالیگاؤں شہر کی مصنوعـات اور ٹائلینٹ کو دنیا بھر میں عام کرنا ہے ۔اس فیسٹیول میں مالیگاؤں شہر کی تمام اسکول کالج ،مدارس کے طلباء کو یہ اسٹیج فراہم کر انکی صلاحیت کو فروغ دینا مقصود ہے ۔21 سو سے زائد طلباء کی انٹری ہوئی جو دلچسپ انداز میں مختلف ثقافتی پرفارمنس پیش کریں گے ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آج مالیگاؤں فیسٹیول گراؤنڈ پر آصف شیخ رشید نے فیسٹیول کمیٹی کے ہمراہ منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا ۔موصوف نے کہا کہ پہلا سیشن عصر سے مغرب اور دوسرا سیشن مغرب بعد سے رات دس بجے تک چلے گا ۔میں شہر کی عوام بالخصوص خواتین سے اپیل کرتا ہوں کہ تین فروری سے شروع ہورہے مالیگاؤں فیسٹیول میں شرکت کریں اور مالیگاؤں کی مصنوعـات و مالیگاؤں کے ٹائلینٹ کی سراہنا کریں،پروگرام پیش کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کریں، لذیذ ذائقہ دار ہوٹلس کے اسٹالز لگائے جارہے ہیں ان اسٹالز پر بھی عوام حاضری لگا کر پکوان کی سراہنا کریں ۔آصف شیخ نے کہا کہ پارکنگ کیلئے یونیورسل سائزنگ مینارہ ہوٹل کے سامنے میدان میں نظم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آگرہ روڈ پر پارکنگ پارکنگ نہ کریں، راستہ پر اتی کرمن نہ کریں۔پیچھے سے عوام کیلئے راستہ نہیں ہے، انٹری اگر روڈ سے ہی ہوگی ۔اس فیسٹیول میں 25 سیکورٹی گارڈ، 200 والنٹیئر ہونگے ۔سی سی ٹی وی کیمروں سے پورے فیسٹیول کی نگرانی کی جائے گی ۔واچ ٹاور بنایا گیا جو عوام پر نگرانی رکھیں گے ۔آصف شیخ نے کہا کہ مرحوم شیخ خلیل دادا کے نام پر ایک سبیل بنائی گئی ہے جسے ہمارے خاندان کے لوگ سنبھالیں گے۔اس فیسٹیول میں خواتین کیلئے باتھ روم کا علیحدہ نظم رہےگا۔ ایمبولینس کے علاوہ فائر بریگیڈ عملہ کا نظم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رکشا ڈرائیور سے بھی گزارش ہے کہ وہ تعاون کریں۔آصف شیخ نے بتایا کہ کولہا پور کے سکندر شیخ سابق مہاراشٹر کیسری کو مدعو کیا جارہا ہے جو آٹھ فروری کو مالیگاؤں آئیں گے ہم نے مقامی سطح پر شہر کے و ضلع اور ریاستی لیڈران کو مدعو کیا گیا ہے ۔انکی کوئی تقریر نہیں ہوگی صرف انہیں مالیگاؤں فیسٹیول سے روشن کرایا جائے گا ۔
اس پریس کانفرنس میں حافظ انیس اظہر نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ 137 اسٹالز سیل زون میں اور فوڈ زون میں 68 اسطرح دو سو پانچ اسٹالز لگائے جارہے ہیں ۔مالیگاؤں شہر کی مصنوعات کے فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔فوڈ فیسٹیول کے ساتھ یونانی ادویات، مسالہ جات، کھانے کی اشیاء، مالیگاؤں کا ذائقہ متعارف کیا جارہا ہے ۔مشہور ہوٹلوں کے دسترخوان لگائے جارہے ہیں ۔گول ٹیبل پر بیک وقت 300 افراد کے کھانے کا نظم کیا جارہا ہے ۔فن زون بھی لگایا جارہا ہے تاکہ بچوں کو بھی سیر و تفریح کا موقع ملے ۔
یہاں شکیل جانی بیگ نے کہا کہ انتہائی خوبصورت انٹری گیٹ بنایا جارہا ہے ۔پانچ ہزار کرسیوں پر مشتمل آڈیٹوریم کا نظم کیا گیا ہے ۔خواتین کیلئے علیحدہ راستہ، علیحدہ نشست رہے گی ۔70 اسکولوں اور 15 مدارس کے 2000 طلباء کی مقابلہ میں شرکت ہورہی ہیں ۔
اس پریس کانفرنس میں اسلم انصاری نے کہا کہ ہم نے سیاسی طور پر مالیگاؤں فیسٹیول کو نہیں ارینج کیا ہے ہم نے ماضی میں دو فیسٹیول کئے وہ بھی غیر سیاسی طور کیا گیا یہ فیسٹیول بھی غیر سیاسی ہوگا جو صرف مالیگاؤں کی عوام کیلئے منعقد کیا جارہا ہے ۔پاور لوم کے ساتھ ساتھ مالیگاؤں شہر منفرد صلاحیتوں کا حامل شہر ہے ۔جسے دنیا بھر میں پیش کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ایڈوکیٹ ہدایت اللہ نے رسم شکریہ ادا کیا۔اس پریس کانفرنس میں اجو لہسن والا، غازی مظفر خان، عاصم راکی، ناظم بھائی، شفیق باکسر وغیرہ موجود تھے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں