صوبائی جمعیت اہل حدیث کی مجلس عاملہ نےجلد ہی صوبائی سطح کی کانفرنس لینے پر اتفاق کیا
رمضان المبارک کی آمد پر صوبائی جمعیت کو مالی طور پر مستحکم کرنے کا عزم کیا گیا
مالیگاؤں (پریس پریس) 26 فروری بروز اتوار 2023ء صبح ساڑھے دس بجے، دفتر اہل حدیث منزل، گولڈن نگر مالیگاؤں میں صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کی مجلس عاملہ کے اراکین کی میٹنگ صوبائی امیر ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب کی علالت کی بناء پر ذمہ داران کی ایماء پر نائب امیر مولانا شکیل احمد فیضی نے صدارت فرمائی،اس میٹنگ کی نظامت صوبائی جمعیت کے ناظم حافظ عنایت اللہ محمدی نے کی۔جبکہ حافظ اظہار بشیرمدنی حفظہ اللہ کی تلاوت سے میٹنگ کا آغاز ہوا۔ اس اہم اور بامقصد میٹنگ میں صوبائی جمعیت کی گذشتہ 09، اکتوبر 2022 کی میٹنگ کی کاروائی اور جماعتی کارکردگی کا احتساب کیا گیا۔ اور کاموں میں مزید تیزی لانے پر گفت و شنید کی گئی۔ اسی طرح صوبائی جمعیت کے ناظم حافظ عنایت اللہ محمدی نے صوبائی جمعیت کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی،جس پر اراکین عاملہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔ ارکان عاملہ کے اتفاق رائے سے جلد ہی صوبائی سطح کی کانفرنس لینے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ رمضان المبارک کی آمد پر صوبائی جمعیت کو مالی طور پر مستحکم کرنے پر منصوبہ بندی کی گئی، ۔اس کے علاوہ کئی امور پر فیصلے کئے گئے،آخر میں خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے صوبائی جمعیت کے نائب امیر مولانا شکیل احمد فیضی نے ارکان عاملہ کا استقبال کیا اور صوبائی جمعیت کی سہ ماہی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا مزید کہاکہ صوبائی جمعیت کے رجسٹریشن کے سارے کاغذات گزشتہ شام میں حافظ عنایت اللہ محمدی کے سپرد کردئے گئےہیں، خطبہ صدارت کے بعد حافظ عنایت اللہ محمدی نے صوبائی جمعیت کی موجودہ باڈی کو قانونی طور پر عملی اقدام کے لئے شہزاد اختر (میدان صحافت)کو ذمہ داری سونپی ۔ اس میٹنگ میں صوبہ مہاراشٹرسے مولانا محمد یوسف محمدی، خلیل احمد انجینئر (ناندیڑ) شیخ اظہار بشیر مدنی، شیخ کلیم احمد محمدی ،عبداللہ تسلیم (اورنگ آباد) مولاناعطاء اللہ محمدی (آکوٹ) شیخ اسرائیل ، محمد سلیم بھائی (آکولہ) مولانامحمد عارف محمدی (ایولہ) عبداللہ سر(نندوربار) محمدسلیم بھائی (ناگپور) حافظ سہیل محمدی (جالنہ) مولانا جمال الدین محمدی (دھولیہ) وغیرہ کے علاوہ مقامی سطح پر شیخ مصطفی بشیر مدنی ،شفیق الرحمن ،نور پریس،اقبال احمد محمدی ، حافظ اشفاق محمدی وغیرہ شریک رہے۔جماعتی پروگراموں میں مصروفیت کی وجہ سے بعض اہم ذمہ داران شرکت سے معذور رہے، بہرکیف مجموعی اعتبار سے یہ میٹنگ کامیاب رہی۔ نشریات۔ صوبائی جمعیت اہل
حدیث مہاراشٹر


ایک تبصرہ شائع کریں