رمضان المبارک میں سہولیا ت کا فقدان برداشت نہیں،کارپوریشن انتظامیہ بیدار رہیں صاف صفائی کا خصوصی نظم ،لائٹ اور پانی کی فراہمی بروقت کی جائے،آصف شیخ کاپرانت، بجلی کمپنی اورکارپوریشن سے مطالبہ

 رمضان المبارک میں سہولیا ت کا فقدان برداشت نہیں،کارپوریشن انتظامیہ بیدار رہیں


صاف صفائی کا خصوصی نظم ،لائٹ اور پانی کی فراہمی بروقت کی جائے،آصف شیخ کاپرانت، بجلی کمپنی اورکارپوریشن سے مطالبہ


مالیگاؤں : 23 مارچ (نامہ نگار)جمعہ سے رمضان المبارک کا آغاز ہو رہا ہے۔ عامتہ المسلین سحر و افطار کے ساتھ ساتھ ذکر و اذکار ،قیام اللیل ،پنچ وقتہ نمازوں کی ادائیگی کے ساتھ ہی نوافل نمازوں اور تلاوت کلام پاک کا خوب خوب اہتمام کیا کرتے ہیں ،سینکڑوں مساجد کے علاوہ شہرکے درجنوں مقامات پر نماز تراویح کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔اسی طرح رمضان بازار سے شہر میں رونق دوبالاہوجاتی ہے اس درمیان مسلمانان شہر کو کسی بھی قسم کی ذہنی و جسمانی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کا دھیان رکھا جائے ،نلوں میں بروقت پانی فراہم کیا جائے ، راستوں پر لگے اسٹریٹ لائٹ کو درست کرتے ہوئے روشن کیا جائے،صاف صفائی کیلئے خصوصی انتظام کئے جائیں۔ 

جس طرح سابقہ باڈی نے صبح اور شام صاف صفائی کا انتظام کیا تھا اسی کے مطابق فجر بعد اور مغرب کے فوری بعد صاف صفائی کو شروع کیا جائے ، مسجدوں کے اطراف جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے ،اسکے سلاوہ گٹروں کی روزانہ صفائی بھی کیا جائے ۔اس طرح کا تفصیلی مطالبہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے میونسپل کمشنر بھال چندر گوساوی سے انکے بنگلے پر ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ کمشنر نے آصف شیخ کے مطالبات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے محکمہ صحت و صفائی،صحت عامہ، محکمہ لائٹ اور محکمہ آب رسانی کو ہدایت دی ہیکہ رمضان المبارک میں شہر میں تمام سہولیات فراہم کی جائے کسی بھی طرح کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔کمشنر نے اہلیان شہر کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دی اسی طرح آصف شیخ نے پولس حکام اور محصول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ بجلی کمپنی سےبھی مطالبہ کیا ہیکہ خراب ٹرانسفارمر اور بجلی کے تاروں کو فوری طورپر درست کریں ،سنگل فیز ہونے کی شکایت کو ختم کریں سحری اور افطاری کے اوقات کے علاوہ دن اور رات میں 24 گھنٹہ بجلی سپلائی جاری رکھیں اسلئے کہ روزہ دار شدید گرمی اور بجلی گل ہونے سے حیران و پریشان نہ ہوسکیں۔اسی طرح پرانت و ایف ڈی اومحکمہ سے بھی مطالبہ کیا گیاہیکہ رمضان المبارک میں غریب عوام کو راشن دکانوں سے بروقت اناج دیا جائے ،بزرگوں و معذوروں کے وظیفے سلسلہ وار دیئے جائیں اس موقع پر آصف شیخ کے علاوہ


اسلم انصاری و دیگر افراد موجود تھے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی