انجینئرنگ ڈگری کیلئے داخلہ امتحان MHT-CET2023کا آن لائن رجسٹریشن جاری منصورہ انجینئرنگ کالج میں قائم "سی ای ٹی سینٹر" میں مفت فارم بھرنے کی سہولت اور مکمل رہنمائی

 انجینئرنگ ڈگری کیلئے داخلہ امتحان MHT-CET2023کا آن لائن رجسٹریشن جاری

منصورہ انجینئرنگ  کالج  میں قائم "سی ای ٹی سینٹر" میں مفت فارم بھرنے کی سہولت اور مکمل  رہنمائی


مالیگاؤں (پریس ریلیز) حکومت مہاراشٹر کے اسٹیٹ کامن انٹرنس ٹیسٹ سیل ممبئی کے زیر اہتمام MHT-CET2023کا نوٹیفیکیشن جاری ہو چکا ہے۔ امسال بھی چار سالہ انجینئرنگ ڈگری کورسیس کے سال اول میں داخلہ لینے کیلئے بارہویں سائنس کے طلبہ کو یہ امتحان دینا لازمی ہے۔ انجینئرنگ ڈگری کورسیس میں داخلہ کیلئے بارہویں سائنس میں فزکس، کیمسٹری اور میتھس مضامین درکار ہیں۔  اس امتحان میں MCQ'sہوتے ہیں اور آن لائن طرز پر امتحان لیا جاتا ہے۔جس کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی شروعات ہوچکی ہے۔ 

آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ:8مارچ  تا7اپریل 2023، تاخیر سے رجسٹریشن کی تاریخ:  8اپریل تا15اپریل 2023، انٹرنس امتحان فیس: جنرل کٹیگری کیلئے Rs 800/- روپئے،ریزروکٹیگری کیلئےRs 600/-روپئے اور تاخیر سے فیس بھرنے والوں کو Rs 500/-زائد بھرنا پڑے گا۔،آن لائن رجسٹریشن کیلئے ضروری معلومات اور دستاویز:  طلبہ کے موبائیل نمبر، ای میل آئی ڈی، آدھار کارڈاور پاسپورٹ سائز فوٹو،نوٹ: رجسٹریشن کے وقت اکٹیو موبائل نمبر دیں جس پر OTPبھیجا جائے گا۔   اس  ویب سائٹ: https://mhtcet2023.mahacet.org سے استفادہ کریں۔جو طلباء و طالبات PCM / PCB دونوں گروپ کا امتحان دینا چاہتے ہیں ایسے طلباء و طالبات کو دونوں گروپ کے تینوں پیپرس دینا ہونگے۔ 

مالیگاؤں شہر میں منصورہ انجینئرنگ کالج میں    ”سی ای ٹی سینٹر“ کا قیام کیا گیا ہے۔ اس سینٹر میں طلبہ کو سی ای ٹی امتحان کے متعلق مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ نیز آن لائن رجسٹریشن فارم مفت میں بھر کرپرنٹ نکال کر دیا جائے گا۔منصورہ کالج سی ای سینٹر کی جانب سے طلبہ اور سرپرست حضرات کو سی ای ٹی امتحان کی مکمل معلومات کے ساتھ طلبہ کی کرئیر کونسلنگ بھی کی جائے گی۔اس لئے بارہویں سائنس کے طلبہ اور ان کے سرپرست حضرات سے گذارش کی جاتی ہے کہ MHT-CET2023  کا آن لائن رجسٹریشن فارم جلد از جلد منصورہ انجینئرنگ کالج میں آکر پر کریں۔ 


مزید معلومات کیلئے رابطہ قائم کریں:

پروفیسرصدیقی محسن کو آرڈینیٹر  (9028254543)، پروفیسرشہزاد مبین (9822852835)، پروفیسر فہد بلال(9028254538)، پروفیسر ایس این انصاری(9028254518)۔سی ای ٹی سینٹر ، منصورہ انجیئنرنگ کالج ( مالیگاؤں )

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی