میونسپل کارپوریشن الیکشن وارڈ رچنا اور او بی سی سیاسی ریزرویشن پر سپریم کورٹ میں آج اہم سماعت
نئی دہلی / مہاراشٹر کے بلدیاتی الیکشن میں وارڈ رچنا اور او بی سی سیاسی ریزرویشن پر سپریم کورٹ میں آج اہم سماعت ہونے جارہی ہیں ۔یہ سماعت چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس چندر چوڑ ،جسٹس نرسمہا اور جسٹس پارڈی والا کی تین رکنی بینچ کے سامنے ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق ریاست کے بلدیاتی انتخابات پر سماعت پر اہم فیصلہ ہونے کا امکان بتایا جارہا ہے ۔اگر کورٹ نے ایام قریب میں کوئی اہم فیصلہ صادر کردیا تو مہاراشٹر میں میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تیاری جاری کردی جائے گی اور اگر سماعت کیلئے مزید تاریخ دی جاتی ہے تو ایک بار پھر مہاراشٹر کے میونسپل کارپوریشن الیکشن تعطل کا شکار ہونے کا امکان ہے ۔گزشتہ 28 مارچ اور 29 مارچ کو یہ سماعت ہوئی تھی ۔اس موقع پر کورٹ نے دس اپریل کو سماعت کرنے کا حکم دیا تھا ۔اس سلسلے میں آج دس اپریل کو اہم سماعت ہونے جارہی ہے ۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق اگر کورٹ نے جلد الیکشن کرانے کا فیصلہ صادر کردیا تو مہاراشٹر میں میونسپل کارپوریشن الیکشن جلد ہونگے ۔اگر تاریخ آگے بڑھ جاتی ہے تو پھر الیکشن بارش بعد ہونے کا امکان ہے ۔توقع کی جارہی ہے کہ مہاراشٹر کے میونسپل کارپوریشن الیکشن پر سپریم کورٹ اہم فیصلہ صادر کریگی جس سے الیکشن جلد ہونگے ۔ویسے الیکشن محکمہ تیاری میں لگا ہوا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کورٹ میں آج کیا فیصلہ ہوتا ہے ۔



ایک تبصرہ شائع کریں