مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں ملازمت حاصل کرنے کیلئے این سی پی بھون پر رہنمائی و فارم بھرنے کی سہولت
680 آسامیوں پر بھرتی کیلئے خواہش مند تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے سنہری موقع
شہر کے بیروزگار مسلم نوجوان رابطہ کریں، آصف شیخ رشید کی سرپرستی میں شکیل بیگ و اسلم انصاری کی خدمات
مالیگاؤں (پریس ریلیز) میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں میں خالی آسامیوں کی بھرتی کو منظوری دی گئی ۔بھرتی کا عمل منصفانہ اور شفاف طریقے سے انجام دیا جانا چاہیے۔ ریاستی حکومت نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں 682 ضروری اسامیوں کو بھرنے کی منظوری دی ہے۔
اس ضمن میں مالیگاؤں کارپوریشن جلد ہی اشتہار شائع کریگی ۔میونسپل کارپوریشن میں موجودہ ایڈمنسٹریٹر کا کام کاج ہمیشہ ہی متنازعہ رہا ہے، جہاں جہاں انہوں نے کام کیا ہے وہاں ان پر سنگین الزامات ہیں۔ اس سے قبل ان پر 112 کروڑ روپے کے ٹی ڈی آر گھوٹالہ میں پولس کیس بھی درج ہو چکا ہے۔اس لئے ہمیں شک ہے کہ ایڈمنسٹریٹر مالیگاؤں کارپوریشن اس 682 بھرتی میں بھی خرد برد کرسکتے ہیں اور اسکے لئے وہ مان دھن کے ملازمین کو پچھلے دروازے لاکھوں روپئے وصول کرکے لینے والے ہیں ۔جس سے شہریان مالیگاؤں بالخصوص اقلیتی طبقہ کارپوریشن کی ملازمت سے محروم ہو سکتا ہے۔اسی خدشہ کو دیکھتے ہوئے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی نے شہریان مالیگاؤں کیا زیادہ تعداد کو کارپوریشن میں نوکری دلانے کیلئے رہنمائی کا پروگرام مرتب دیا ہے ۔ریزرو کیٹیگری جن میں OBC, ST, NT, VJNT, کاسٹ کے خواہش مند امیدوار عریضہ کیلئے تشریف لائیں گے انہیں اپنے کاسٹ سرٹیفکٹ ساتھ لانا ضروری ہوگا ۔اس سلسلے میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید کی سرپرستی میں این سی پی بھون پر کارپوریشن میں روزگار کیلئے خواہش مند تعلیم یافتہ افراد کی رہنمائی کیلئے نظم کیا گیا ہے
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں جن آسامیوں کی بھرتی نکل رہی ہیں اس کیلئے مزید معلومات کیلئے شکیل جانی بیگ اور اسلم انصاری سے رابطہ کریں یا این سی پی بھون پر نعیم مرزا 9923607309، ابراہیم سلطان 9881782739 اور یاسمین سید سے ملاقات کریں۔رجسٹریشن کا آغاز 10 جون 2023 بروز سنیچر سے کیا جائے گا۔ رجسٹریشن کروانے کا وقت:راشٹروادی بھون پر روزانہ شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک۔
ایک تبصرہ شائع کریں