دسویں کے بعد انجیئنرنگ ڈپلومہ کورسیس(پولی ٹیکنیک) میں داخلہ کیلئےرجسٹریشن جاری
منصورہ انجیئنرنگ کالج ایف سی سینٹر میں آن لائن فارم بھرنے کی سہولت
مالیگاؤں(پریس ریلیز) دسویں جماعت میں کامیاب طلباء و طالبات کو یہ اطلاع دیجاتی ہے کہ ریاست مہاراشٹر کی تمام پولی ٹیکنک کالجوں میں انجینئرنگ ڈپلومہ کورسیس (پولی ٹیکنیک )میں داخلہ رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ ڈایکٹریٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن مہاراشٹر اسٹیٹ اور مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام تمام کورسیس کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ21 جون2023 ہے۔
دسویں جماعت میں کامیاب خواشمند طلباء و طالبات جو اپنا کریئر انجیئنرنگ فیلڈ کے مختلف شعبوں میں بنانا چاہتے ہیں۔ ایسے طلباء و طالبات اور سرپرست حضرات پولی ٹیکنک میں داخلہ لیں۔ پولی ٹیکنیک کورسیس میں داخلہ کیلئے حکومت سے منظور شدہ ایف سی سینٹر پر آن لائن رجسٹریشن، ڈکیومنٹ وری فکیشن اور کنفرمیشن ضروری کر وائیں۔آن لائن رجسٹریشن فیس جنرل کٹیگری400 روپیہ اور ریزرو کٹیگری 300 روپیہ ہے۔
مالیگاؤں شہر کی معروف منصورہ انجینئرنگ میں ایف سی سینٹر پر رجسٹریشن اور دیگر پروسیس کی سہولیت مہیا ہے۔ نیز مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کالج میں گذشتہ دس سالوں سے لولوہ یوسف بودائی پولی ٹیکنیک جاری ہے۔
جس میں کمپیوٹر انجیئنرنگ ڈپلومہ، سول انجیئنرنگ ڈپلومہ اور میکانیکل انجیئنرنگ ڈپلومہ کورسیس موجود ہیں۔ اس پولی ٹیکنک کالج میں مناسب فیس، میناریٹی اسکالرشپ، تجربہ کار اساتذہ، جدید میشنوں پر مبنی لیباریٹریز اور دیگر طرح کی سہولیات موجود ہیں۔ طلباء و طالبات اور سرپرست حضرات منصورہ کالج ایف سی سینٹر سے استفادہ کریں۔
نوٹ: رجسٹریشن کے لیے دسویں کی مارکس شیٹ ضروری نہیں ہے - آن لائن رزلٹ سے بھی رجسٹریشن ہوجائے گا -
مزید معلومات کیلئے رابطہ قائم کریں: 9028254502- 9028254527-9028254518
ایک تبصرہ شائع کریں