شادی کا لالچ دیکر 6 سالوں سے جنسی استحصال کرنے کے الزام میں عبدالواجد خلیقی پر مقدمہ درج

 شادی کا لالچ دیکر 6 سالوں سے جنسی استحصال کرنے کے الزام میں عبدالواجد خلیقی پر مقدمہ درج


مالیگاؤں (نامہ نگار) مالیگاؤں قلعہ پولیس اسٹیشن سے ملی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی 35 سالہ ساکن خاتون نے سنسنی خیز فریاد درج کرائی ہے ۔جس میں پولیس نے گناہ رجسٹرڈ نمبر 190 /2023 کے تحت دفعہ 376 (1) کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔پولیس کنٹرول روم سے جاری کردہ ڈیلی کرائم رپورٹ کے مطابق عبد الواجد عبدالباری خلیقی ساکن اسلام آباد پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے فریادی خاتون نے قلعہ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی کہ مذکورہ شخص نے 2017 سے 17 جولائی 2023 تک مختلف مواقع سے شادی کا لالچ دیکر جنسی استحصال کیا، بعض مرتبہ راضی مرضی اور بعض مرتبہ زبردستی ذہنی و جسمانی اور جسنی استحصال کیا ۔اس معاملے پر قلعہ پولس اسٹیشن میں عبدالواجد پر تعزیرات ہند کی دفعہ 376 (1)کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔


ملزم عبدالواجد ابھی گرفتار نہیں ہوا ہے ۔مزید تفتیش قلعہ پولس اسٹیشن کے نائب انچارج کوڑی کررہے ہیں ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی