چور کمشنر شہر کو لوٹ کر چلا گیا اور سیاسی دلال کمشنر کی چاپلوسی کرتے رہ گئے، نئے میونسپل کارپوریشن کمشنر سے آصف شیخ کی گفتگو چور کمشنر آیا ہے جس کو ہم نے بھگایا ہے، کمشنر گوساوی کے سینڈ آف پر کارپوریشن میں این سی پی کا احتجاج اضافی گھر پٹی پر مثبت فیصلہ 31 دسمبر تک لیں،نور نگر آتشزدگی متاثرین میں PM آواس یوجنا کے تحت مکانات کانظم کیا جائے، چوری کرنے والے تمام آفیسران پر لگام لگائی

 چور کمشنر شہر کو لوٹ کر چلا گیا اور سیاسی دلال کمشنر کی چاپلوسی کرتے رہ گئے، نئے میونسپل کارپوریشن کمشنر سے آصف شیخ کی گفتگو 

چور کمشنر آیا ہے جس کو ہم نے بھگایا ہے، کمشنر گوساوی کے سینڈ آف پر کارپوریشن میں این سی پی کا احتجاج

اضافی گھر پٹی پر مثبت فیصلہ 31 دسمبر تک لیں،نور نگر آتشزدگی متاثرین میں PM آواس یوجنا کے تحت مکانات کانظم کیا جائے، چوری کرنے والے تمام آفیسران پر لگام لگائی جائے



مالیگاؤں (راست نامہ نگار) مالیگاؤں شہر کو لوٹ کر 800 تا ایک ہزار کروڑ روپے کے قرض تلے دبانے والے لوٹیرے اور بدعنوان کمشنر کا بالآخر مالیگاؤں سے تبادلہ کردیا گیا ہے لیکن آج اس بدعنوان کمشنر کے اعزاز میں میونسپل کارپوریشن میں سٹی انجینئر، نائب انجنئیر، واٹر سپلائی انجینئر سمیت چند افسران کی جانب سے ایک سینڈ آف کا پروگرام رکھا گیا ۔اس موقع پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے این سی پی کے ایک وفد کے ساتھ آج دوپہر میں 2:30 بجے کارپوریشن پر نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر چور کمشنر آیا ہے جس کو ہم نے بھگایا ہے کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے ۔اس ضمن میں آصف شیخ نے کارپوریشن کے موجودہ کمشنر سے ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کارپوریشن کے نئے کمشنر کو بتایا کہ بھالچندر گوساوی جو مالیگاؤں شہر کا کمشنر تھا وہ انتہائی ناکارہ اور بدعنوان کمشنر تھا، اس سے پہلے بھی اس کمشنر پر 112 کروڑ روپے ٹی ڈی آر گھوٹالہ کا معاملہ درج ہے اور اب مالیگاؤں کارپوریشن میں انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم ٹینڈر میں 110 کروڑ روپے کی بدعنوانی کی کوشش کی گئی ۔اسی طرح مرکزی و ریاستی حکومت کی مختلف اسکیمات کارپوریشن میں جاری تعمیری کاموں میں کارپوریشن کو تقریباً 800 سے ایک ہزار کروڑ روپے تک قرض کے بوجھ تلے دبا دیا ہے ۔


اس میونسپل کمشنر کے تمام کاموں کی جانچ کی جائے ۔گوساوی کے تیار کردہ شاگردوں پر نظر رکھی جائے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ اس چور کمشنر نے کارپوریشن کے کچھ آفیسران کو چوری کا طریقہ سیکھا دیا ہو؟ آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کے عوامی خزانے کو لوٹنے والا چور و بدعنوان کمشنر شہر کو لوٹ کر چلا گیا اور سیاسی دلال کمشنر کی چاپلوسی میں مصروف رہ گئے ۔


آصف شیخ نے کہا کہ ان دلالوں نے شہری مفاد سے ہٹ کر ذاتی مفاد کو ترجیح دی اور اپنے فائدے کیلئے لڈو میں تولہ، کمشنر کی تعریف کی، کچھ روپے کے لئے کمشنر کی منہ بھر کر تعریف کرنے والے مفاد پرست شہر کے دشمن اور غدار ہیں ۔ہم نے کمشنر کے ایسے کروڑ، دو کروڑ کو لات مار کر پورے شہر کا 110 کروڑ روپے بچایا ہے ۔آصف شیخ نے نئے کمشنر سے اپیل کی کہ وہ کام کاج انتہائی شفاف طریقے سے کریں ورنہ ہمارے احتجاج کیلئے تیار رہیں ۔اسی طرح آصف شیخ نے کمشنر سے کہا کہ نور نگر عائشہ نگر آتشزدگی معاملہ میں جلے ہوئے مکانات کے مالکان کو پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مکانات بنا کر دئے جانے کے انتظامات کئے جائیں ۔آصف شیخ نے کمشنر کو یاد دلایا کہ 31 دسمبر تک اضافی گھر پٹی واپس لینے کا فیصلہ کریں ۔شہریان کو پرانی گھر پٹی تقسیم کی جائے ۔اس موقع پر اسلم انصاری، شکیل بیگ ،نہال انصاری ،سلمان شیخ، سید مسلم، فرحان شیخ، وٹھل بروے ،عامر ملک، سلیم ٹیکسی والے اجو لہسن والا، عاصم انصاری ،دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی